رات کو کھٹمل سونے نہیں دیتے؟؟ تو جان لیں کہ آپ کس طرح چند گھریلو ٹِپس استعمال کر کے کھٹملوں سے نجات پا سکتے ہیں

اگر گھر میں کھٹمل ہو جائیں تو دن کا چین اور راتوں کا سکون برباد ہو جاتا ہے، کھٹمل گندگی کی جانب لپکتے ہیں اور وہیں اس کی بھرمار ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

اس پریشانی سے نجات کے لئے لوگ گھر میں ہزاروں روپے کی دوائیاں ڈالتے ہیں لیکن پھر بھی کھٹملوں سے چھٹکارا نہیں ملتا، تو اب پریشانی کی بات نہیں کیونکہ ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چند ایسی گھریلو ٹِپس جن کے استعمال سے آپ آسانی سے کھٹملوں سے نجات پا سکیں گے۔

ٹِپس:

• گھر میں موجود تمام ایسی چیزیں جنہیں دھونے سے وہ خراب نہ ہوں انہیں دھو لیں، کوشش کریں کہ تکیے، کمبل، دیواریں لوہے کا فرنیچر اور دروازے وغیرہ گرم پانی سے دھو لیں، زیادہ گرم پانی میں کھٹمل زندہ نہیں رہ پاتے یہ ایک آسان ٹوٹکہ ہے۔

• ٹی ٹری آئل کھٹملوں کو بستر سے دور رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں تیز مہک ہوتی ہے، ٹی ٹری آئل کا چھڑکاﺅ اپنے بستر کے ارگرد دروازوں کو کونوں یا جہاں بھی کھٹمل ہوں کر دیں۔

• پودینہ ایک ایسی چیز ہے جس سے کھٹمل دور بھاگتے ہیں اس لئے اگر اس کے پتوں کو پیس کر متاثرہ جگہوں پر ڈال دیا جائے تو وہاں سے کھٹمل غائب ہوجاتے ہیں۔

• لیونڈر آئل کھٹملوں سے نجات کا بہترین زریعہ مانا جاتا ہے، بستر اور فرش وغیرہ پر اس تیل کو رگڑنے سے آپ کھٹملوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں بعد میں اسے صاف بھی ضرور کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *