ڈبل چن کو سرجری کے بغیر کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے ڈاکٹر شائستہ لودھی کا بتایا ہوا ٹریٹمنٹ

خواتین جہاں اپنے وزن کو کم کرنے اور جسامت کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں وہیں کچھ خواتین اور لڑکیوں کو یہ مسئلہ بھی ہوتا ہے کہ ان کی جسامت تو کم ہوتی ہے اور فٹ نظر آتی ہے لیکن ان کی ڈبل چن ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کا چہرہ موٹا اور بڑا لگنے لگتا ہے، اس کے لئے وہ جتنی بھی ورزش اور انٹرنیٹ پر موجود پلاسٹک ریپ طریقہ اختیار کرلیں ان کی یہ چربی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اس چربی کو ختم کرنے کے لئے ایک طویل عرصہ جم جانا پڑتا ہے اور سرجری کے مہنگے خرچے کرنے پڑتے ہیں اور پھر کچھ انسولین انجیکشنز بھی لگواتی ہیں جوکہ صرف ایک انجیکشن اس وقت پاکستان میں 9 سے 22 ہزار کا ہے، اتنا مہنگا خرچہ کرنے سے ہماری ویب آپ کو بچا رہی ہے۔

آج ہم آپ کو ڈاکٹر شائستہ لودھی کی ٹپ بتانے جا رہے ہیں جو انہوں نے بتایا ہے کہ ڈبل چن کم کرنے کا ایک مؤثر طریقہ کہلاتا ہے اور اس میں آپ کا زیادہ خرچہ بھی نہیں ہوگا۔ چلیئے جانتے ہیں کہ ڈاکٹر شائستہ کیا کہتی ہیں؟

ٹریٹمنٹ:

ڈاکٹر شائستہ کہتی ہیں کہ: ” جن لوگوں کی ڈبل چن ہے، ہم ان کا پہلے جائزہ کرتے ہیں کہ آخر ان کے جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی ہے، یا کوئی ہارمونل پیچیدگیاں اور یہ سب دیکھنے کے بعد ہم ان کو ان کی عمر اور جسامت کے لحاظ سے کچھ ٹریٹمنٹس کرواتے ہیں، جس سے نہ صرف ڈبل چن کم ہوتی ہے بلکہ چہرے کے خواص بھی نارمل ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو ہائی انٹینسیٹی فوڈ مشین چن پر پھیرتے ہیں جس سے ان کی تھوڑی پر موجود اضآفی چربی کو گھٹایا جاتا ہے اور کچھ لوگوں کو یہ صرف ایک دفعہ کے ٹریٹمنٹ سے فائدہ ہو جاتا ہے۔

کچھ لوگوں کو تھائیرائیڈ چیک انجیکشنز اور دیگر پراسیسڈ انجیکشنز لگوائے جاتے ہیں جس سے ان کی جسامت اور اندرونی معاملات کے حساب سے بنا سرجری کے ڈبل چن ختم کروائی جاتی ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ ایک مرتبہ وہ آئیں اور اپنا طبعی معائنہ مکمل کروائیں کیونکہ صرف دیکھنے سے نہیں کچھ بلڈ ٹیسٹ کروا کر بھی بیماری یا سکن فیٹ کا اصل پتہ چلتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *