اس فیملی کا ہر بچہ ڈاکٹر بنتا ہے ۔۔ جانیے اس گھر کے بارے میں جہاں 100 سال سے ہر کوئی میڈیکل کی ہی پڑھائی کیوں کرتا ہے؟

چھوٹے ہوتے وقت تو ہر بچہ سوچتا ہے کہ وہ بڑا ہو کر ڈاکٹر بنے گا مگر بڑے ہوتے ہوتے انسان کی پسند نہ پسند بدل جاتی ہے لیکن اسی دنیا میں ایک ایسا منفرد گھر بھی موجود ہے جہاں کے سارے لوگ ڈاکٹر ہیں۔

جی ہاں بالکل یہ سچ بات ہے۔ اس فیملی کا تعلق بھارت کے شہر نئی دہلی سے ہے۔ اس فیملی کی خاص بات یہ ہے کہ 1920 سے لے کر آج تک اس خاندان میں پیدا ہونے والے ہر بچے نے میڈیکل کی پڑھائی کی اور اس پڑھائی میں پورا دل لگا کر پڑھا تاکہ اپنی فیملی کا نام روشن کر سکیں اور لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔

اس فیملی کا نام ہے سبروال فیملی جس کے اب تک ڈیڑھ سو افراد ڈاکٹر بن چکے ہیں، کہا تو یہ بھی جاتا ہے کہ پچھلے 100 سالوں سے اس فیملی میں ہر کسی نے میڈیکل کے علاوہ کسی اور مضمون کی پڑھائی کی ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی یہ فیملی دنیا بھر میں مشہور ہو رہی ہے، اب تک ان کے اس منفرد کارنامے کی خبر کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگ سن اور پڑھ چکے ہیں یہی نہیں ڈیڑھ ہزار لوگ اس خبر کو پسند بھی کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *