عامر لیاقت کی مرنے سے پہلے آخری وصیت کیا تھی اور کس کیلئے تھی؟ اہم شخصیت نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا –
چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا نے عامر لیاقت کی وصیت سے متعلق گفتگو کی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان چھیپا نے کہا کہ عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، اسپتال پہنچنے سے تقریباً 15 سے 20 منٹ پہلے ہی ان کی وفات ہوچکی تھی۔
رمضان چھیپا نے کہا کہ عامر لیاقت کی موت کے بعد ان کے سارے معاملات میں ہی دیکھ رہا ہوں، عامر لیاقت نے وصیت میں کہا تھا کہ مجھے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر میرے والدین کے ہمراہ دفن کیا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عامر لیاقت نے کہا تھا کہ مرنے کے بعد میرے کفن دفن کے معاملات آپ ہی دیکھیے گا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین جمعرات 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے، ملازمین کے مطابق انہیں سینے میں تکلیف تھی لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت آج کراچی مین انتقال کر گئے ۔جس کے بعد ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی جانب سے فوری ردعمل دیکھنے میں آیا۔ سماجی رابطے کی سایٹ ٹویٹر پرجاتے ہوئے دانیہ شاہ نے لکھا کہ “زندگی بہت غیریقینی ہے، ہم چاہتے کچھ ہیں، کسی چیز کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور ملتا کچھ اورہے’۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کے مجھے یقین نہیں آرہا۔عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ شاہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ایک اور ٹویٹ پر انہوں نے ریٹویٹ کیا ہوا ہے کہ جو مرضی ہو قصور وار عارت کو ہی سمجھا جاتا ہے۔واضح رہے کہ معروف مذہبی اسکالراور تحریک انصاف کے منحرف رکن آج کراچی میں انتقال کرگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے، ان کی رہائش کراچی کے علاقے خداد داد کالونی میں تھی۔یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے عامرلیاقت کےخلاف خلع کا دعویٰ دائر کر رکھاہے ۔عامر لیاقت اور دانیہ شاہ میں سنگین اختلاف چل رہے تھے۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزمات بھی عائد کیے اور ان کا دعویٰ تھاکہ ان کے شوہرکئی کئی روزتک انہیں کمرے میں بندرکھتے، ساری ساری رات جگاتے اور کھانا تک نہیں دیتے تھے، انہیں بہت ذلیل و خوارکیاگیا کہ لگنے لگاتھاوہ کسی گناہ کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
Leave a Reply