سانس پھولنا اور دل کی دھڑکن تیز ہونے کا علاج۔ سانس کا رکنا، پھولنا سب ختم

سانس پھولنا یا دل کی دھڑکن تیز ہونے کا علاج۔ سانس کا رکنا، پھولنا، سانس کی تنگی سب ختم۔ اگر دل کی دھڑکن کے تیز ہونے کے ساتھ ، چکر آنے لگیں ، بے ہوشی آئے،

بولنے میں مسئلہ ہونے لگے، جسم سن ہوجائے، جسم میں کمزوری ہوجائے ، تو یہ خطرے کے سائن ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ گھبراہٹ ، بے چینی ، سانس کے اکھڑنے کا مسئلہ۔ یہ بہت کامن علامات ہیں

جس کو نوجوان اور بوڑھے دونوں محسوس کرتے ہیں۔ اس کی کیا وجوہات ہیں اور ان کا کیسے علاج کرنا چاہیے؟ دل کی دھڑکن کا بہت زیادہ محسوس ہونا یا جسے ہم میڈیکل اصلاحات میں Palpitationکہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے ساتھ بہت کامن مریض اس میں آتے ہیں۔اگر ہم اس پر بات کریں تو اس کو ہم تین حصوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ ایک وہ ہیں جن کی دل کی دھڑکن ویسے بھی تیز ہورہی ہے۔ لیکن یہ ابھی اتنی سیر س بیماری نہیں ہے۔

پھر ا س میں کچھ خاص علامات ہوتی ہیں جن میں دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی ہوسکتی ہے۔ یا پھر دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے ۔ یا پھر دل کی کچھ اپنی وجوہات ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن یاربط میں مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ اس میں جو سب سے زیادہ کامن فیکٹر ہے وہ انزائٹی ، گھبراہٹ یا سائیکالوجیکلی آپ کو ڈر محسوس ہو تا ہے۔خوف محسوس ہوتا ہے یا بے چینی محسوس ہوتی ہے۔

جو دوسرا نمبر ہے ا س میں کچھ ایسی بیماریاں ہیں۔ جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن بہت تیز ہوسکتی ہے۔ جیسا کہ تھائی رائیڈ کی بیماری وغیرہ ۔یہ ہارمونز آپ کے جسم میں زیادہ ہیں۔ جو آپ کی دل کی دھڑکن کو تیز کردیتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ میں خون کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ یا آکسیجن کی کمی ہے تواس وجہ سے بھی دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ میں ڈی ہائیڈ ریشن کی علامات ہیں۔ اس کی کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہےجیسا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے ہوسکتی ہے یا اگر آپ کو پاخانے کے ساتھ نمکیات اور پانی کی کمی ہورہی ہے۔ یا بہت زیادہ الٹی آرہی ہے۔یہ اکثر گرمیوں میں ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہارٹ کی دھڑکن بہت تیز ہوجاتی ہے۔

تو گھبراہٹ اور دل کے دھڑکن کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ عام بیماریاں ہیں جو دل کےربط کو بے ترتیب کرسکتے ہیں۔ جس میں الیکٹر ولائیٹ ان بیلنس بھی ہوسکتا ہے۔تو یہ سب وہ بیماریاں ہیں جو آپ کے دل کے علاوہ ہیں جو آپ کی دھڑکن کو متاثر کرسکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پروہ وجوہات آتی ہیں جو ہمارے دل سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس میں جو دل کے ساتھ ربط ہے ا س میں الیکٹرولائیٹ کا جو سرکٹ ہے۔ اس میں کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اور اس کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز بھی ہوسکتی ہے۔ اس میں بے ترتیبی بھی آسکتی ہے۔ کچھ والوز کی تنگی ہوتی ہے اس کے ساتھ بھی جڑی ہوتی ہیں۔ کچھ ادویات بھی ایسی ہوتی ہیں جوآپ کے دل کی دھڑکن کوتیزکرسکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *