عامر لیاقت کے سوئم پر بیٹے نے لوگوں سے کیا کہا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہیں گے کہ ’’ اللہ ایسی اولاد سب کو نصیب فرمائے‘‘

سابق رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے بیٹے احمد عامر نے والد کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔12 جون بروز ہفتےکو عامر لیاقت حسین کا سوئم ہوا جس میں ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال، ان کے بچوں دعا عامر اور احمد عامر سمیت قریبی

دوستوں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔احمد عامر کی سوئم سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے والد کے لیے دعا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔احمد عامر نے کہا کہ ‘آپ سب کا یہاں آنےکا بہت بہت شکریہ، آپ سب ان کے لیے دعا کیجیے، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے’۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون کو ہوا جس کے بعد لندن میں مقیم ان کے بیٹے احمد عامر فوری طور پر پاکستان پہنچے تھے، ان کو صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ کلفٹن کے نواحی علاقے جامع مسجد غازی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں معروف سیاستدان عمران اسماعیل اور فاروق ستار سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی،نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی تھی۔دوسری جانب پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اُن کے گیم شو کے کیریئر کا آغاز عامر لیاقت حسین کی وجہ سے ہوا۔ان دنوں فہد مصطفیٰ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جوان کی نئی فلم کے ٹریلر کے لانچ کا ہے، فہد مصطفیٰ کے مطابق وہ عامر لیاقت حسین کے مداح ہیں اور اُن کے دل میں ہمیشہ ان کے لیے عزت اور پیار رہا۔ انہوں نے کہا کہ’شوز کے حوالے سے میرا جو کیریئر ہے، وہ صرف اور صرف عامر لیاقت حسین کی وجہ سے شروع ہوا لیکن اُنہوں نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں بہت مشکل وقت دیکھا۔‘فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ’میں عامر لیاقت صاحب کی آسانی کے لیے دُعا کرتا تھا لیکن مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس طرح دُنیا سے چلے جائیں گے‘۔میزبان نے مزید کہا کہ عامر لیاقت حسین ہمارے لیے ایک ایسی مثال تھے جن کے انداز کی ہر کوئی کاپی کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *