ہونٹوں اور ناخنوں کی نیلی رنگت دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے
ہماری جلد ہماری صحت کے کئی راز آشکارا کر دیتی ہے، ہماری جلد مختلف نوعیت کی ہوتی ہے، کچھ کی بہت صحت مند اور چمکتی دمکتی جلد ہوتی ہے جس کو دیکھ کرہی پتہ چلتا ہے کہ اندرونی طور پر ان کی صحت اچھی ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کو دیکھ آپ کو ان کی روکھی ، خشک، کٹی پھٹی جلد سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ اسی لئے اگر آپ کی جلد بھی متاثرہونا شروع ہورہی ہے تو آپ کو اس کی طرف توجہ دینا چاہیے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔
جلد کی وہ علامات جو تشویش کا سبب بن سکتی ہیں۔ اسکے لئے ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے
یہاں ہم آپ کو جلد کی ان علامات کے بارے میں نشاندہی کریں گےجن کے سامنے آتے ہی ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں۔ کیونکہ آپ کی جلد حساس ہوتی ہے اس لئے یہ کسی بھی اندرونی خرابی کی وجہ سے فوراً متاثر ہوتی ہے اور اس کے متاثر ہونے کا مطلب ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے، اور اس کے لئے آپ کو ہوشیار ہو جانا چاہیے۔
نیو یارک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق جلد کی یہ صورتحال پانی کی کمی کی سنگین علامت ہے۔ یہ ایک زیادہ خطرناک مسئلے کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے جو پسینے کے غدود کے کام کو متاثر کرتا ہے، جیسے کہ ہائپوتھائیرائڈزم (تھائرائڈ ہارمون کی ناکافی سطح) یا ذیابیطس۔
جلد کی پیلی یا نیلی رنگت:
اکثر آپ لوگوں کو دیکھتے ہیں تو دیکھتے ہی آپ کو احساس ہو جاتا ہے کہ یہ بیمارہیں، ایسا اس لئے محسوس ہوتا ہے کیونکہ آپ کو ان کی شکل سے ہی بیماری نظر آرہی ہوتی ہے۔ خاص کر جب آپ کسی کو دیکھیں اور اس کا رنگ پیلا پڑا نظر آئے تو آپ فوراً چوکنا ہو جاتے ہیں کہ یہ شخص بیمار ہے۔ میساچوسٹس جنرل ہسپتال کی ڈاکٹر نے بتایا کہ جلد کا پیلا پن خون کی کمی کی علامت، زرد رنگت جگر کی بیماری کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ ہونٹوں اور ناخنوں کی نیلی رنگت دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔
جلد پر خارش یا دھبے ظاہر ہونا:
اگر آپ کا نظامِ ہاضمہ صحیح کا م نہیں کر رہا تو یہ آپ کے لئے کچھ مسائل پیدا کر سکتا ہے اورہاضمے کے کچھ مسائل جلد پر بھی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ سرخ دھبوں کے جتھے پیٹ کی خرابی یا بیماری کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب گال کی ہڈیوں پر اور ناک کے اوپر ’تتلی‘ کی شکل کے دانے بھی اس بیماری کی علامت ہو سکتے ہیں۔ کسی قسم کی الرجی یا ایگزیما یا کسی دوا کا ری ایکشن بھی بعض دفعہ خارش یا دھبوں کا سبب ہو سکتا ہے۔
اگر آنکھوں پر سوجن ہو:
سوجی ہوئی آنکھیں یا تھکی ہوئی آنکھیں بھی الرجی کی علامت ہوسکتی ہیں۔ یہ خون کی نالیوں کو پھیلا کر خون رسنے کا سبب بن جاتی ہیں ، یہ حالت آنکھوں کے نیچے سوجن یا حلقے پیدا کر سکتی ہیں۔
Leave a Reply