ایک بادشاہ نے اپنی رعایا میں اعلان کیا کہ جو مرد اپنی بیوی کی مانتا ہے وہ آئے

ایک بادشاہ نے رعایا میں اعلان کیا کہ جو مرد اپنی بیوی کی مانتا ہے وہ آئے اور انڈا لے کر جائے اور جو نہیں مانتا وہ آئے اور گھوڑا لیکر جائے۔لوگ آنا شروع ہوگئے۔ مگر بادشاہ محوحیرت تھا کہ جو آرہا ہے وہ صرف انڈا لے کر جا رہا ہے۔

کافی دیر بعد ایک شخص آکر بولا بادشاہ سلامت میں اپنی بیوی کی نہیں مانتا، آپ مجھے گھوڑا عنایت کریں۔

بادشاہ بہت خوش ہوا، اسے اپنے پاس بلایا، پیٹھ تھپتھپائی اور کہا جا اور شاہی اصطبل میں جو گھوڑا پسند آئے، گھر لے جا۔

وہ بندہ سینہ تان کر آگے بڑھا ایک لال گھوڑا کھولا اور اپنے گھر کی طرف فخر سے چل دیا۔ بادشاہ سلامت بھی بڑی حسرت اور رشک بھری نظروں سے اس کو تکتے رہے۔

اگلے دن وہ بندہ گھوڑا لےکر بادشاہ کے پاس واپس آیا بادشاہ نے وجہ پوچھی کیوں واپس آئے ہو، کیا گھوڑا پسند نہیں آیا۔

جواب ملا…

بادشاہ سلامت گھوڑا تو ماشاء اللہ بہت عمدہ ہے، اور مجھے پسند بھی آیا تھا، پرمیری بیوی بول رہی ہے کہ لال گھوڑا کیوں لائے، سفید لانا تھا اس لئے یہ بدل کر سفید گھوڑا لینے آیا ہوں۔

بادشاہ بولا رکھ… گھوڑا… رکھ

انڈا لے کے جا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *