ان کھانوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور دل کی تمام بیماریاں بھول جائیں!!
اگر آپ غذائیت اور صحت سے بھرپور ایسے کھانوں کی تلاش کر رہے ہیں جو آپ کے دل کی صحت کے لیے مفید ہے اور دل کی بیماریوں میں جنہیں کھانا دل کی تقویت کا باعث بنتا ہے تو یہ آرٹیکل آپ کے لیے ہے آپ کو بس اپنی خوراک میں تھوڑی تبدیلی کرنی پڑے گی اور ان صحت سے بھوپور کھانوں کو جو کے مزیدار بھی ہیں اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا ہوگا۔
نمبر 1 سٹرس فروٹس
کینو، مالٹا، مسمی، لیموں اور چکوترہ وغیرہ ایسے کھانے ہیں جن سے اگر آپ اپنے دن کا آغاز کریں تو یہ آپ کی صحت کو چار چاند لگا دیں گے کیونکہ سٹرس فروٹس دیگر وٹامنز اور منرلز کیساتھ وٹامن سی کی بڑی مقدار شامل ہے جو دل کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اسی طرح کینو اور مالٹے وغیرہ میں ایک خاص کیمیا پیکٹین پایا جاتا ہے جو خون سے کولیسٹرال کو اپنے اندر جذب کرکے بُرے کولیسٹرال کا خاتمہ کرتا ہے اوران فروٹس میں شامل پوٹاشیم آپ کے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
نمبر 2 کیل
یہ بند گوبھی کی ایک قسم ہے جو کارڈیوویسکولر بیماریوں میں انتہائی مفید مانی جاتی ہے یہ اگرچہ سارا سال میسر نہیں ہوتی لیکن جتنا بھی عرصہ بازار میں ملے اسے اپنی خوراک میں شامل کریں اور اگر آپ اسے گھر میں اُگانا چاہتے ہیں تو یہ آسانی سے گملے میں اُگائی جا سکتی ہے۔ کیل کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کو توانا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی کیونکہ اس میں فائبر، اینٹی آکسائیڈینٹ اور اومیگا تھری جیسے دل کے دوست غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو دل میں خون لیجانے والی نالیوں میں پلاک کو جمنے سے روکتے ہیں اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو کم کرتے ہیں۔
نمبر 3 لہسن
لہسن ایک کراماتی سبزی ہے جو دل سمیت سارے جسم کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے یہ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور خون لیجانے والی رگوں میں چکنائی کو جمنے سے روکتا ہے اور انہیں سکڑنے سے بچاتا ہے اور اگر آپ اسے روزانہ نہار مُنہ اپنی خوراک میں شامل کریں تو یہ چند ہی دن میں آپ کے دل کو طاقتور اور توانا بنا سکتا ہے۔
نمبر 4 چاکلیٹ
چاکلیٹ کھانے سے جہاں آپ کا مُوڈ خوشگوار ہو جاتا ہے وہاں یہ آپ کے دل کے لیے انتہائی مفید چیز ہے اور ماہرین کے نزدیک یہ دل کی بیماریوں کو روکنے کا باعث بنتی ہے اور فالج جیسی خطرناک بیماری کو پیدا نہیں ہونے دیتی ماہرین کا کہنا ہے کے ڈارک چاکلیٹ میں فلیونولز پائے جاتے ہیں یہ خاص قسم کے اینٹی آکسائیڈینٹس ہیں جو دل کو نقصان پہنچانے والی بیماریوں کے خلاف انتہائی معاؤن ہوتے ہیں۔
نمبر 5 سارڈین مچھلی
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور یہ چھلی دل کے لیے اپنے اندر بیشمار غذائی خوبیاں رکھتی ہے اور کولیسٹرال کو کم کرنے میں بھی اس کھانے کا کوئی ثانی نہیں اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا کمزور دل کو طاقتور بنا دیتا ہے اور ہارٹ اٹیک جیسی خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے۔
نمبر 6 دالیں اور لوبیا
دل کی دوست دالیں اور لوبیا صرف مزیدار ہی نہیں ہوتی کیونکہ یہ صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہوتی ہیں اور ان کے اندر موجود پوٹاشیم، میگنیشیم اور پروٹین دل کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں اور ان میں موجود فائبر ہاضمے کا بھی خیال رکھتے ہیں اور موٹاپے کو کم کرتے ہیں ۔
نمبر 7 بادام
میڈیکل سائنس کی تحقیقات کے مطابق بادام ایسا کھانا ہے دل اور دماغ دونوں کو تقویت دیتا ہے اور ساتھ ہی یہ خون میں بڑھی ہُوئی شوگر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید مانا جاتا ہے اور چونکہ یہ بُرے کولیسٹرال کا بھی خاتمہ کرتا ہے اس لیے میٹابولک سینڈرمز جن میں دل، ذیابطیس، شوگر اور بلڈ پریشر جیسے امراض شامل ہیں ان میں بادام کھانا کسی اکسیر سے کم کام نہیں کرتا۔
نمبر 8 انار
اس پھل کی خوبیوں کو تحریر میں لانا ممکن نہیں اور ابھی میڈیکل سائنس اس پھل کی افادیت پر اپنی ریسرچ جاری رکھے ہُوئے ہے اور روز اس کی کوئی نہ کوئی نئی خوبی ڈھونڈتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں ایسے اینٹی آکسائیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو دل میں خون لیجانے والی نالیوں میں پلاک جمنے سے روکتے ہیں اور کے غذائی اجزا دل کو نقصان پہنچانے والی تمام بیماریوں جن میں شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرال شامل ہیں کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
نمبر 9 چقندر
لال جُوس سے بھرپور یہ سبزی جسم میں خون پیدا کرتی ہے اور جسم میں آکسیجن کی سپلائی کو بہتر بناتی ہے اور سائنس کی تحقیقات کے مطابق یہ کینسر سے بچاتی ہے اورجسم کے تمام اعضا کو تقویت دیتی ہے اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں یہ آپ کے نظام انہظام کو بھی فعال کر دے گی اور آپ کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرے گی۔
نمبر 10 سیل من مچھلی
اس مچھلی کو سمندر کا چکن کہتے ہیں یہ کولیسٹرال کم کرنے کیساتھ خون میں موجود چکنائی کو کم کرتی ہے اور اومیگا فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہونے کے باعث یہ دل کے یہ ایک سُپر فوڈ ہے جو دل کی تمام بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔
نمبر 11 ہلدی
بیشمار ادویاتی خوبیوں کی حامل ہلدی دل کے لیے سُپر فُوڈ ہے اس میں شامل کُرکومن دل کے سائز کو بڑھنے سے روکتا ہے، یہ موٹاپا پیدا نہیں ہونے دیتی اور وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے اور شوگر بلڈ پریشر اور کولیسٹرال سمیت بیشمار بیماریوں جن میں جوڑوں کادرد اور کئی دائمی بیماریاں شامل ہیں کا قدرتی علاج ہے۔
نمبر 12 تخم بالنگا اور چیا سیڈ
یہ دونوں پروٹین، فائبر، اومیگا فیٹی ایسڈ اور ایسے اینٹی آکسائیڈینٹس سے بھرپور کھانے ہیں قوت مدافت کو طاقتور بناتے ہیں اور دل کی بیماریوں کو جسم میں سر اُٹھانے نہیں دیتے اور اگر آپ ہارٹ کے مریض ہیں تو انہیں اپنی خوراک میں شامل کریں تاکہ ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچے رہیں۔
نمبر 13 سیب
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایک سیب روزانہ ڈاکٹر سے بچاتا ہے کیونکہ اس میں ایسی سُپر وٹامنز منرلز اور اینٹی آکسائیڈینٹس کیساتھ غذائی فائبر شامل ہوتی ہے جو سارے جسم کی صحت کے لیے ہی مفید ہوتی ہے لیکن دل کے لیے سیب ایک جادوئی کھانا ہے جو اسے کمزور ہونے سےبچاتا ہے اور اس کی بیماریوں کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے۔
نمبر 14 بینگن
اسے کوئی عام سبزی مت سجھیے گا کیونکہ یورپ وغیرہ میں اس تاج والی سبزی کو سبزیوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے یہ جسم میں خون کی گردش کے نظام کو نارمل رکھتا ہے کولیسٹرال کم کرتا ہے اور دل کے لیے انتہائی مفید کھانا ہے بس اسے کھانے سے پہلے یہ دھیان رکھیے گا کہ اسے تیل اور گھی میں فرائی کر کے کھانے کی بجائے بیک کر کے یا اُبال کر استعمال کریں۔
نمبر 15 بروکلی
یہ سبزی اب پاکستان میں عام مل جاتی ہے اور پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ مسلز کو تقویت دیتی ہے اور اس میں موجود خاص انیٹی آکسائیڈینٹس جسم میں فری ریڈیکلز جو کینسر اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں انہیں روکتی ہے اور اس ایک خاص قسم کا انزائم جسے سیلفورافین کہتے ہیں پایا جاتا یہ ایک اینٹی اینفلامیٹری ایجنٹ ہے جو اعضا کو سوزش کو ٹھیک کرتا ہے اور دل کے لیے انتہائی مفید چیز ہے۔
نمبر 16 گاجر
وٹامن اے، سی اور وٹامن کے جیسے اہم وٹامنز سے بھرپور گاجر دل سمیت سارے جسم کے لیے مفید ہے اور دل کو نقصان پہنچانے والی دیگر بیماریوں کو بھی قابو میں رکھتی ہے، گاجر میں بیٹا کروٹین پائی جاتی ہے جو آنکھوں کے لیے بھی کسی اکسیر سے کم نہیں اسے بھی اپنی خوراک میں شامل کریں اور صحت مند ہو جائیں۔
نمبر 17 مُرغی
اگر آپ دل کے مریض ہیں تو مرغی کا گوشت آپ کے لیے بہترین کھانا بس خیال رکھیں کے مُرغی کا سینہ کھائیں اور لیگ چھوڑ دیں یہ آپ کے جسم میں پروٹین کی کمی پورا کرے گی اور آپ کو دل کی بیماریوں سے کمزور نہیں ہونے دے گی۔
نمبر 18 سفید چنے
دل کو تقویت پہنچانے والے وٹامنز جن میں وٹامن سی اور بی 6 شامل ہیں اور دل کو طاقتور بنانے والے منرلز جن میں پوٹاشیم شامل ہے سفید چنے میں پائے جاتے ہیں اور اسکی فائبر نظام انہظام کو خراب ہونے سے بچاتی ہے اور علم طب کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا نظام انہظام ٹھیک ہے تو آپ کو کوئی بیماری تنگ نہیں کرے گی۔
نمبر 19 کافی
میڈیکل سائنس کی جدید تحقیقات سے ثابت ہُوا ہے کہ کافی کا مناسب استعمال دل کے لیے مفید ہے اور یہ دل فیل ہونے جیسی بیماری کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے، فالج سے بچاتا ہے اور دل کی دیگر بیماریوں کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے اس لیے ایک کپ کافی اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں اور اس میں کریم مت ڈالیے گا وگرنہ یہ نقصان دہ ثابت ہوگی۔
نمبر 20 انجیر
انار کی طرح یہ بھی جنت کا پھل ہے اور اس میں بھی انسان کے لیے کئی خوبیاں ہیں اور کیلشیم اور فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ ایک دل دوست کھانا ہے جو دل میں پیدا ہونے والی بیماریوں کو جڑ سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
نمبر 21 السی
پودوں سے حاصل ہونے والی اومیگا فیٹی ایسڈ اور فائبر سے بھرپُور یہ کھانا دل کے بند نالیوں کو کھولنے کی طاقت رکھتا ہے اور اگر آپ دل کے مریض ہیں تو 2 چمچ السی کو توے پر تھوڑا بھون کر اپنی خوراک میں شامل کریں اور اس کے تیل کو بھی استعمال میں لائیں یہ آپ کے دل کو حیرت انگیز طور پر تقویت دے گی اور سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرے گی۔
نمبر 22 ادرک
یہ بھی ایک کراماتی سبزی ہے جو صرف کھانوں کو مزیدار نہیں بناتا بلکہ صحت کے لیے کئی فائدے اپنے اندر رکھتا ہے اور دل کو نقصان پہنچانے والی تمام بیماریوں جن میں بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرال شامل ہیں اُس کا علاج کرتا ہے اور ہاضمے کو خراب ہونے سے بچاتا ہے، علم طب کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ اس سبزی کا استعمال آپ کی عمر کو لمبا کر دیتا ہے اور آپ کو جلدی بُوڑھا نہیں ہونے دیتا۔
نمبر 23 سبز چائے
اگر چائے کے شوقین ہیں تو سبز چائے بہتر دُنیا میں کوئی اور چائے نہیں اور اس کا روزانہ دن میں 2 استعمال آپ کے ایمیون سسٹم کو ہر بیماری کے خلاف طاقتور بنانے کے لیے کافی ہے اور اس میں اینٹی آکسائیڈینٹ دل کے تمام امراض کا علاج ہیں۔
نمبر 24 جو کا دلیہ
دل کے مریضوں کے لیے یہ ایک ایسا سپُر فوڈ ہے جو اگر روزانہ کھایا جائے تو دل کے امراض کو جڑ سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، موٹاپا پیدا نہیں ہونے دیتا اور شوگر کو خون میں نارمل رکھنے کے لیے بہترین کھانا ہے۔
نمبر 25 پالک
پالک طاقت کا خزانہ ہے آئرن جیسے مرنلز اور وٹامن کے جیسی غذائی خوبیوں سے مالا مال یہ سبزی دل کی صحت کے لیے ایک بہترین کھانا ہے اسے آپ اُبال کر اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں اور دل کی تمام بیماریوں کو بھول جائیں۔
نمبر 26 اخروٹ
اومیگا تھری ایسڈ اور الفالینولک جیسے غذائی اجزا سے بھرپور اخروٹ ہر دائمی بیماری میں بہترین غذا ہے چاہے کولیسٹرال بڑھا ہو، دل کمزور ہو، بلڈ پریشر ہو، شوگر ہو یا کوئی اور بیماری اخروٹ کی ادویاتی خوبیاں انہیں کنٹرول کرتی ہیں اور بندے کی عُمر کو لمبا کر دیتی ہیں۔
نمبر 27 زیتون
رب العزت نے انجیر کے ساتھ اس پھل کی بھی قسم کھائی ہے اور دل کی بیماریوں میں یہ سپُر فوڈ کھانا باقی تمام کھانوں سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے اس لیے دل کے مریض افراد اسے اپنی خوراک میں شامل کریں اور اس کا تیل اپنے کھانوں میں استعمال کریں اور یقین رکھیں کہ اس میں ہر بیماری کی شفا ہے۔
نمبر 28 کیلا
پروٹین، پوٹاشیم فائبر اور کئی غذائی صلاحیتوں کا مالک کیلا جسم کی صحت کا ضامن ہے اور دل کے مریضوں کے لیے ایک بہترین کھانا ہے اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں لیکن اگر آپ کو شوگر ہے تو پکا ہُوا کیلا زیادہ مقدار میں مت کھائیں اور ایسا کیلا جس کا رنگ سبزی مائل ہو اسے استعمال کریں۔
نمبر 29 کلونجی
معلم کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اس کے متعلق فرمان کے کہ اس میں بھی ہر بیماری کے لیے شفا ہے اور کوئی اس بات میں کوئی شک نہیں اسے اگر آپ روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیں اور اس کا تیل استعمال کرنا شروع کر دیں تو کُچھ عرصے بعد آپ بھول جائیں گے کہ آپکو دل کا بھی کوئی مسلہ ہے۔
نمبر 30 دارچینی
اگر اس لسٹ میں دارچینی کو شامل نہ کیا جائے تو اس اکسیر مصالحے کے ساتھ زیادتی ہوگی کیونکہ جدید میڈیکل سائنس اس کی حیرت انگیز خوبیوں کو اپنی تحقیقات میں جان گئی ہے اور اسے شوگر کا علاج مانتی ہے، دارچینی بلڈ پریشر کولیسٹرال کو کم کرتی ہے اور دل کی صحت کی ضامن ہے اسے لازمی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں یہ بھی آپ کو ڈاکٹر سے بچائے گی۔
ان کھانوں کے علاوہ سیب کا سرکہ، شہد، جامن، گوبھی، بند گوبھی، براون چاول، گری کاتیل، پستہ، حلوہ کدو اور اسکے بیج، ٹیونا مچھلی اور سب سے بڑھ کر پانی کے کم از کم 8 سے 12 گلاس روزانہ ایسے کھانے ہیں جو دل کو کسی بھی بیماری سے نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں۔
Leave a Reply