قدرتی انسولین کہلانے والی سبزی جا نیں اور شوگر جیسی بیماری سے چھٹکارا پا ئیں۔

ایسی سبزیاں جو کہ قدرتی طور پر انسولین کے طور پر کام کر تی ہیں

اور اگر آپ انہیں یہ کہیں کہ قدرتی انسولین ہیں تو شاید غلط نہیں ہو گا۔ آپ سب کو پتہ ہی ہے کہ سبزیوں کی بہت ہی افادیت ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کر یلا ایک مشہور سبزی ہے جس کا شمار کڑوی ترین سبزیوں میں ہو تا ہے مگر اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں اس کی پیداوار جنوبی ایشیا ء کے علاقوں میں ہو تی ہے اور کریلے میں بے شمار حیاتین شامل ہیں جیسے وٹامن اے بی سی کے اور اس کے علاوہ اس میں کیلشیم اور فولاد بھی موجود ہو تا ہے اسی لیے کہا جا تا ہے کر یلا نیچورل انسولین ہے یعنی قدرتی طور پر آپ کی باڈی میں انسولین پیدا کرنے والی چیز ہے پوٹاشیم اور زنک کی بھی قابلِ ذکر مقدار کر یلے کے اندر موجود ہو تی ہے اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں مثلاً اسے خ و ن صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔ انسولین کی طرح کام کر کے خ و ن میں گلو کو ز کو کم کر تا ہے بلکہ اس سے خ و ن میں انسولین کو قبول کرنے کی صلاحیت بھی بڑھ جا تی ہے۔ اسے سینکڑوں سال سے استعمال کیا جا تا ہے کر یلا قدرت کی طرف سے سبزی کی شکل میں انمول تحفہ ہے جس میں ہمارے جسم میں موجود بہت سی بیماریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ پورے بر صغیر میں اگائی جا تی ہے اور اعلیٰ قسم کی خوبیوں سے ما لا مال ہے سفرا اور مسل ہے کر یلا شوگر کے لیے دیسی علاج ہے۔ اس میں انسولین سے مشابح ایک مادہ پا یا جا تا ہے اسے نباتاتی انسولین کا نام دیا گیا ہے یہ خ و ن اور پیشاب میں شوگر کی مقدار کو کم کر تا ہے۔ کریلے کا استعمال کروا رہے ہیں اور شوگر کے مریضو ں کا چار پانچ کر یلوں کا پانی روزانہ نہار منہ پینا چاہیے حسبِ طبیعت استعمال کر یں کریلوں کا سفوف بنا کر غذا میں شامل کر نا بھی بہتر ہے شوگر کے مریض کریلوں کا اُبال کر اس کا پانی پئیں یا پھر سفوف استعمال کر یں تو شفاء یاب رہتے ہیں اس میں آئرن موجود ہے اس کا با قا عدہ استعمال بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھتا ہے اعصاب کی سوزش ۔ اس سب میں شامل ہے اس کا استعمال انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے اور کر یلوں کے تازہ پتوں کا جوس بواسیر میں بہت مفید رہتا ہے۔ کریلے کا جوس روزانہ صبح ایک ماہ تک پینا۔ بواسیر کو عارضہ دور کر تا ہے کر یلوں کی جڑوں کا پیسٹ بواسیر کے مسوں پر لگانا بھی بہت مفید ہے۔ خ و ن کے متعدد امراض جن میں پھوڑے پھنسیاں نکلنا۔ جلندر وغیرہ شامل ہیں اس کے علاج کے لیے بھی کر یلا بہت مفید ہو تا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *