جسم میں ہونے والی ہر طرح کی سوجن سے نجات پائیں
آج ہم آپ کو جسم کی سوجن کے بارے میں بتائیں گے کہ کیسے آپ جسم پر سوجن کیوں ہوتی ہے کیا وجوہات ہوسکتی ہیں اور ان کو کن طریقوں سے قدرتی طریقوں ختم کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے ہاتھوں اور پیروں میں بہت زیادہ سوجن ہوجاتی ہے ۔یا آپ لمبے عرصے تک کھڑے رہتے ہیں کام کرتے ہیں یا بیٹھے رہتے ہیں تو آپ کے ہاتھ اور پاؤں وہ سوج جاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کے جسم کے اندر کوئی نہ کوئی پریشانی چل رہی ہے ۔
آپکا ہوسکتا ہے کہ بلڈسرکولیشن اچھا نہیں ہے یا گردوں کا مسئلہ ہوسکتا ہے یا یورن کا مسئلہ ہوسکتا ہے ۔ان تمام پریشانیوں کیوجہ سے ہمارا جسم وہ ہمیں کچھ بتارہی ہوتی ہے کہ ہمارے جسم کے اندر کچھ نہ کچھ بیماری ہے جس کیوجہ سے ہمارے ہاتھ اور پاؤں سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس سوجن کو آپ قدرتی طور پر سے ٹھیک کرسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو تین ٹوٹکے پیش کریں گے جو آپ کی سوجن کو ختم کرے گا آپ نے سب سے پہلا ٹوٹکا اس کے لیے اہم چیز سوکھا دھنیاہے جو کہ آپ کے کچن میں موجود ہوتا ہے ہم کھانے میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔ دھنیا کے بیج ہوتے ہیں جسے سوکھا دھنیا کہتے ہیں آپ نے تین چائے کے چمچ سوکھا دھنیا لینا ہے اور پین میں ایک مگ پانی کو بوائل کرلینا ہے پھر اس کے اندر سوکھا دھنیا ڈال دینا ہے جیسے ہی آپ لگے کہ ایک مگ آدھا رہ گیا ہے اچھا سا یہ سوکھے دھنیا کا قہوہ بن گیا ہے آپ نے اس کو چھان کر پی لینا ہےپھر اس میں شہد بھی استعمال کرسکتے ہیں گڑ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کا ذائقہ اچھا بنانے کیلئے اس میں گڑ یا چینی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ آپ کا یورن کا مسئلہ ہے وہ بھی ٹھیک ہوجائیگا اور آپکی گردوں کے مسائل بھی ٹھیک ہوجائیں گے ۔ یہ ٹوٹکا بہت زبردست ہے آپ کی سوجن کو ختم کرنے کیلئے اور یورن میں کوئی پریشانی ہے اس کو ختم کرنے یہ بہت کمال ہے ۔ دوسرا آپ نے اجوائن کا کہوہ بنانا ہے جو آپ کے سوجن کو بہت اچھے طریقے ختم کرتا ہے ۔آپ نے ایک مگ میں ایک چمچ اجوائن استعمال کرنی ہے ۔ پھر اس کا آپ نے اچھے سے قہوہ بنا لینا ہے ۔ جیسے ہی پانی آدھا کپ رہ جائے ۔ آپ نے اس کو چھان کر اس کے اندر تھوڑا سا لیمن جوس استعمال کرکے آپ نے اس کو نیہار منہ استعمال کرنا ہے ۔ صبح اُٹھتے ہی خالی پیٹ اس کو استعمال کرنا ہے ۔ یہ آپ کے گردوں کی پریشانیاں اور سوجن کو کم کرے گا۔ تیسرے ٹوٹکے میں آپ نے ایک گلاس نیم گرم پانی لینا ہے اس کے اندر ایک چمچ سیب کا سرکہ استعمال کرنا ہے ان دونوں کو اچھے سے ملا لینا ہے پھر اس کو خالی پیٹ استعمال کرنا ہے ۔ یہ بھی آپ کے سوجن کو اچھے طریقے سے ختم کرے گا۔ یہ تین ٹوٹکے لازمی استعمال کریں انشاء اللہ آفاقہ ہوگا۔
Leave a Reply