ڈاکٹر عیسیٰ نے بتا دیا نزلہ ،زکام،کھانسی اور وائرل بخار کا آسان اورسستا ترین علاج
ڈاکٹر عیسیٰ نے بتا دیا نزلہ ،زکام،کھانسی اور وائرل بخار کا آسان اورسستا ترین علاج آج کل موسم کی تبدیلی کی وجہ سے نزلہ زکام ،کھانسی اور بخار ہر گھر میں پھیلا ہوا ہے،ڈاکٹرز کے ہاں مریضوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں ایسے میں ڈاکٹر عیسیٰ (ہربلسٹ) نے ان سب بیماریوں کا انتہائی آسان اور سادہ نسخہ بتا دیا ہے۔
خشک کھانسی اور بخار:۔
نزلہ،زکام،خشک کھانسی اور بخار کے لئے ایک کپ پانی میں 4 سے 5 دانےمنقہ لے لیں اورایک انچ کا ٹکڑا دارچینی کا ڈالیں اس کو 5 منٹ پکائیں۔اب اس کو نیم گرم قہوے کو ایک سے دو چمچ چھوٹے بچوں کو پلائیں،بڑے بچوں کو 4 سے 5 چمچ پلائیں اور بڑوں کو آدھا کپ کے قریب پلائیں۔ کھانسی بخار جڑ سے ختم ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سفیدے کے تیل کے چند قطرے کھولتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس سے اسٹیم لیں ۔ بالکل ساری تکلیف ختم ہو جائے گی۔
وائرل انفیکشن اور بخار:۔
ایک گلاس پانی میں ایک ٹیبل اسپون ثابت دھنیا ڈالیں ،چار پانچ ابال آنے دیں ،اب اس کو مریض بچے یا بڑے کو دن میں دو دفعہ آدھا آدھا کپ پلائیں، بخار کا نام و نشان نہیں رہے گا، احتیاطاً دو تین دن پلائیں تاکہ بخار پلٹ کر نہ آئے، ذائقے کے لئے تھوڑی سی چینی یا شہد ملالیں۔
Leave a Reply