”یہ دانے خون بنانے والی مشین کی طرح کام کرتے ہیں سترسال کے ہونے کے باوجود اکیس کے نظرآؤ گے“

تندرستی ہزار نعمت ہے یہ اسی لیے کہاجاتا ہے کہ جان ہے تو جہان ہے ۔یعنی انسان کے لیے دنیا کے اندر جو سب سے بڑی نعمت ہے وہ صحت ہے۔ اگر آ پ صحت مند ہیں تبھی آپ دنیا کے رنگوں سے محفوظ ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کی صحت خراب ہے توہزار نعمت بھی آپ کے لیے بے کار ہے۔ ہم آپ کو صحت برقراررکھنے کےلیے ایک ایسی قدرتی چیز کے بارے میں بتانے والے ہیں ۔

جو خوبصورت دانوں کی صورت میں پائی جاتی ہے اور اس چیز کے استعمال سے آپ اپنی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اور یہ دانوں جیسی چیز ہے ۔ کشمش۔ یادر ہے ! کشمش کے اندر انسانی صحت کے لیے ایسے بے شمار فوائد موجود ہیں جن سے اکثر لوگ بے خبر ہیں۔ اور اس کے استعمال صرف سویٹ ڈش تک ہی کیا جاتاہے ۔ اس کے علاوہ اس کے استعمال سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ کشمش کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ نے کشمش کو کیسے استعمال کرناہے اور اس کے استعمال سے آپ کو کیا کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟ کیا شوگر کے مریض بھی کشمش کا استعمال کرسکتے ہیں؟ کشمش کے بہت سے طبی فوائد ہیں۔ جس کے بارے میں بتائیں گے ۔ لیکن اس سے پہلے یہ بتاتے ہیں کہ حدیث پاک میں کشمش کے فوائد کا ذکر کیسے آیا ہے؟ روایات میں آتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم پر کشمش کھانا لازم ہے۔ کیونکہ یہ یرقان کا زور توڑتی ہے بلغم کو ختم کرتی ہے۔ رگوں کو مضبوط کرتی ہے ۔ خستگی دور کرتی ہے۔ حسن اخلاق کا سبب بنتی ہے۔ نفس کو پاکیزہ بناتی ہے۔ اور غم کو دور کرتی ہے۔

آپ کو یہ سن کر حیرانگی ہوگی کہ خشک انگور یعنی کشمش میں تازہ انگور کی نسبت صحت مند اینٹی آکسیڈ ینٹس کی مقدار تقریباً تین گنا زیادہ ہوتی ہے ایک ابتدائی جائزے میں معلوم ہوا ہے تمام غذاؤ ں سے زیادہ اینٹی آکسیڈ ینٹس کشمش میں پائے جاتے ہیں۔ سر خ اور سبز انگور کی خشک شکل میں ایسے کیمیائی مادے ہوتے ہیں ۔ جو عمل تکسید کے تباہ کن اثرات میں جسمانی خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ تازہ انگو ر کے مقابلے میں خشک انگور یا کشمش میں غذائیت اجزاء کی زیادتی کو حیرت انگیز بات نہیں ہے اس لیے جب پھلوں کو خشک کیا جاتا ہے تو ان کے مرکبات میں زیادہ مقدار میں یکجا ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کشمش کا استعمال بے خوابی سے بھی نجات دلاتا ہے اس میوے میں موجود آئرن بے خوابی یا نیند نہ آنے کے عارضے میں نجات دلانے میں مدد دیتاہے۔ بلکہ نیند کا معیار بھی بہتر بنا تا ہے ۔ بلڈ پریشر، آئرن، پوٹاشیم، وٹامن بی اور اینٹی آکسیدینٹس بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ خاص طور پر پوٹاشیم خ ون کی شریانوں کے تناؤ کو کم کرتاہے اور بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر کم کرتاہے ۔ اسی طرح قدرتی فائبر ز شریانوں کی اکڑن کو کم کرتا ہے جس سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے ۔ اس میں موجود کیلشیم ہڈیو ں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ جو ہڈیوں کو مضبوطی برقراور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ گردے کی صحت کے لیے بہتر ہے ۔ پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال گردوں میں پتھر ی کا خطرہ کم کرتاہے ماہرین کے مطابق دن بھر میں اگر تیس گرام کشمش کھائی جائے تو ایک سو ستر گرام انگور کھانے کے برابر ہے۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ انگور میں وٹامن سی اور فائیٹو کیمیکلز کی زیادہ تعداد ہوتی ہے اور خشک میوے کی شکل دینے سے ان غذائیت بخش اجزاء کی بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔ کشمش سے ہمیں پوٹاشیم ، فائبرز اور بعض منرلنز کی بھی قابل ذکر تعداد باقی رہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *