گرمیوں میں چار چیزیں کا خاص حکیمی ڈرنک

تپتی ہوئی سخت گرمی میں جسم کو ہیٹ اسٹروک ، ڈی ہائیڈ ریشن، گرمی سے لاحق ہونے والے دوسری خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنا بے حد ضروری ہے۔

آپ کو ایک ایسا خاص حکیمی ڈرنک بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس نہ صرف آپ کا جسم سار ا دن اے ۔سی کی طرح ٹھنڈ اٹھار رہے گا ۔ بلکہ معدے کی گرمی ، مثانے کی گرمی اور جگر کے امراض کا بھی یہ بہترین علاج ہے۔ اس خاص ڈرنک کا ایک گلاس پینےسے کمزور ہڈیاں مضبوط ہوں گی۔ جوڑو ں کے درد سے نجات ملے گی۔ اور آپ کو کبھی بھی آنکھوں کی کمزوری یا کمزور یاداشت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ بڑھاپے میں بھی آپ کا دماغ کمپیوٹر کی طرح کام کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ ڈرنک جسم کے تمام مسلز اور آرگن کو تقویت بخشتا ہے۔اور آپ کو کبھی بھی سستی ، تھکاوٹ اور کمزوری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اب آپ کوبتاتے ہیں کہ اس ڈرنک کوکیسے بنانان ہے۔ اس ڈرنک کو بنانے کا طریقہ باقی ڈرنک سے مختلف ہے۔ اس خاص ڈرنک کوبنانے کےلیے سب سے پہلے ایک گلاس دودھ چاہیے ہوگا۔ دودھ کیلشیم ، آئرن جیسے قیمتی منر لنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ جو ہڈیوں کو مضبوط کرنے ، مسلز کو گرو کرنے اور پورے جسم کی صحت کےلیے بے حد ضروری ہے۔ دوسر ی چیز جو ہمیں چاہیے ۔ ایک چمچ کےقریب سونف چاہیے ہوں گے۔ سونف ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے ، جسم کوٹھنڈا رکھنے ، معدے کی جلن اور بدہضمی جیسے امراض کو ختم کرنے کے علاوہ ، خ ون کو صاف کرکے جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کا بہترین سورس ہے۔ ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ سونف ڈال کر ایک ابال آنے تک پکا لیں۔ جب دودھ پک جائے۔ تو اس کو چولہے سے اتار کر اچھی طرح سے ٹھنڈا کرلیں۔ دودھ ٹھنڈا ہونے پر جو تیسری چیز اس میں شامل کریں گے۔ وہ ہے دوچمچ کے قریب خشخاش۔ آپ دو چمچ خشخاش کو ڈرنک بنانےسے چار سے پانچ گھنٹے پہلے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ خشخاش یعنی پوپی سیڈز میں پوٹاشیم ،کاربوہائیڈ ریٹ اور دوسرے قیمتی منرلنز موجود ہوتے ہیں۔ جو ہمارے جسم اور معدے کی اندرونی گرمی کو دور کرنے کا بہترین سورس ہے۔ چوتھی اور آخری چیز شامل کریں گے۔ وہ ہے بادام۔ آپ دس سے بارہ بادام ڈرنک بنانے سے پانچ گھنٹے پہلے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ اور چھلکا اتار کر دودھ میں شامل کرلیں۔ بادام پروٹین ، فائبرز اور وٹامن ای جیسے قیمتی منر لنز سے بھر پور ہوتےہیں۔ جو دماغ اور دل کی صحت کو اچھا بنانے کے ساتھ جسم سے فری ریڈیکلز کو بھی خارج کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بالوں کی صحت، آنکھوں کی کمزوری او ر سکن کے لیے بھی بے حد مفید ہیں۔ اب تما م اجزاء کو گرینڈر میں ڈال کر اچھی طرح سے گرینڈ کرلیں۔ آپ چاہیں تو ذائقہ کےلیے شہد یا مصری بھی شامل کرسکتے ہیں۔ آپ اس ڈرنک کوصبح ناشتہ کرنےسے پہلے یا ناشتہ کرنے دوگھنٹے بعد استعمال کریں۔ آپ عصر کےوقت اس ڈرنک کا ایک گلاس استعمال کرسکتے ہیں۔ اس ڈرنک کو پیتے ہی آپ کو جسم میں ٹھنڈک او رتازگی کا احساس ہوگا۔ ہڈیوں کی کمزوری ، معدے کی گرمی، مثانے کی ہیٹ ، جگر کے امراض ، دماغی اور بینائی کمزوری ، پٹھوں کی کمزوری اور سخت گرمی سے لاحق ہونے والی تمام بیماریاں انشاءاللہ ! ٹھیک ہوجائیں گی۔ اس ڈرنک کو خود بھی استعمال کریں۔ اور اپنی فیملی کو بھی استعمال کروائیں۔ آپ کو کبھی بھی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *