نیند میں بولنےوالے افراد اخلاقاً کیسے ہوتے ہیں؟

نیند میں بولنا ایک بیماری ہے جس میں انسان بغیر سوچے سمجھے بولنے لگتا ہے۔ نیند میں انسان کچھ بھی بول سکتا ہے چاہے وہ کام کی بات ہو یا فالتو۔یہ بیماری زیادہ تر بچوں اور مردوں میں پائی جاتی ہے ۔ اکثر اپنے دیکھا ہوگا کہ جب کسی سے نیند میں بولنے کے بارے میں بات کی جائے تو اس کا عجیب چہرا بن جاتاہے۔ آخر ایسا کیوں؟چلے آج

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ انسان نیند میں زیادہ تر کن الفاظوں کا استعمال کرتا ہے۔ڈاکٹر ایزابیل آرنلف نے کی نئی ریسرچ کے مطابق نیند میں بولنے والے بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی بول سکتے ہیں جو کہ ساتھ میں سونے والے ساتھی کیلئے اچھی بات نہیں۔میٹرو رپورٹ کے مطابق انسان نیند میں زیادہ تر منفی اور غیر اخلاقی لفظوں کا استعمال کرتا ہے جو کہ کافی عجیب عمل ہے۔ ایزابیل کی ریسرچ میں 232 نوجوانوں نےحصہ لیا، جن میں سے 129 نوجوان آر ای ایم نیند کے مسائل سے دوچار رہے جبکہ 87 نوجوان نیند میں سونے کے عمل اور رات میں ڈر سے آنکھ کھل جانے کے مسائل سے دوچار رہے باقی نوجوان نیند کی مختلف بیماری سے دوچار رہے۔ان تمام نوجوانوں کو چند راتوں تک دیکھا گیا جس کے بعد یہ پتا لگایا کہ 24 فیصد لوگ نیند میں بُرے الفاظ پکارتے ہیں اور 22 فیصد لوگ غیراخلاقی الفاظوں کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ‘نہیں’ کا الفاظ کنٹسٹنٹ کے منہ سے سنا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *