افطار کے وقت پیدا ہونے والے اس بچے کو دیکھ کر ڈاکٹر حیران کیوں رہ گئے ، جانیے کیا معجزہ ہوا؟

خواتین کی ڈیلیوری کرتے وقت ڈاکٹر بھی شش و پنج میں مبتلا ہوتے ہیں کہ کہیں بچے کو کچھ نہ ہو جائے یا ماں کو کوئی نقصان نہ ہو۔ بچے پیدا ہوتے ہی رونے لگ جاتے ہیں۔ لیکن جب بچہ نہ روئے تو ڈاکٹر بھی پریشان ہو جاتے ہیں کہ یہ رو کیوں نہیں رہا کہیں اسے کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگیا یا یہ کچھ دیر کا مہمان تو نہیں۔

2018 میں کویت میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جو افطار کے وقت پیدا ہوا تھا۔ اس بچے کو دیکھ کر ڈاکٹر اور سارا عملہ حیران رہ گیا کیونکہ بچے کے قدرتی طور پر ہاتھ اس طرح اٹھے ہوئے تھے کہ جیسے وہ دعا ہی کر رہا ہو۔

بچے کے ساتھ ڈاکٹر نے تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ میں کیپشن پر لکھا کہ دیکھو یہ کتنا خوش نصیب بچہ ہے۔ افطار سے بالکل 2 منٹ پہلے پیدا ہوا اور اس کے ہاتھ دعا کی طرح اُٹھے ہوئے ہیں۔ ہم نے اس کو صحیح کرنے کی کوشش بھی کی لیکن یہ ہاتھ اٹھائے ہوئے ہے۔

بعدازاں کویتی میڈیا پر جب یہ تصویر وائرل ہوئی تو ڈاکڑ اور گھر والوں نے بتایا کہ پیدائش سے کچھ گھنٹوں تک تو بچہ بالکل ایسا ہی تھا، لیکن بعد میں جب اس کے ہاتھوں کو پکڑ کر سیدھا کرنے کی کوشش کی گئی تو نارمل بچوں کی طرح ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *