اجوائن ،زیرے اور سونف کا اثر دار قہوہ اور خاص سفوف
ہمارے کچن میں مصالحوں کے طور پر استعمال ہونے والے سونف اجوائن اور زیرے کے فوائد کے بارے میں تو آپ نے سن ہی رکھا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان تینوں اجزاء کو ایک ساتھ ملا کر پاؤڈر یا قہوہ کی صورت میں استعمال کیا جائے تو یہ کون کون سی خطرناک بیماریوں کا علاج ہیں ایسی بیماریاں جن پر آپ ہزاروں لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں صرف ان تین چیزوں سے ٹھیک ہوجائیں گی ۔
اس تحریر میں آپ جانیں گے اجوائن سونف اور یرے کو مختلف بیماریوں کے مطابق استعمال کرنے کے طریقے اور اثردار علاج۔اس ریمیڈی کو پاؤڈر کی صورت میں اور قہوہ کے طور پر بنانے کا طریقہ تینوں چیزیں یعنی سونف اجوائن اور زیرے کو ہم وزن لے کر فرائنگ پین میں ڈال کر ہلکاروسٹ کر لیں تا کہ تینوں اجزاء کی نمی خشک ہوجائے اب تینوں اجزاء کو باریک پیس کر مکس کر لیں اور اس سفوف کو کسی ہوابند جار میں محفوظ کر لیں اب اگر کسی مرض کے لئے قہوہ بنانا پڑے تو اس سفوف میں سے چوتھائی چمچ پاؤڈر ایک کپ پانی میں ڈال کر پکا لیں دو سے تین ابال آنے پر اتار لیں اور چھان کر چائے کی طرح استعمال کریں ۔ کون کون سی بیماریوں میں کس طرح اور کتنی مقدار میں قہوے یا پاؤڈر کو استعمال کرنا ہے اگر آپ قبض کے مریض ہیں اور آنتوں میں خشکی کی وجہ سے قبض کا مسئلہ سنگین ہے تو اس کے لئے قہوے کا استعمال بے حد مفید ہے قہوے کا صرف ایک کپ صبح خالی پیٹ اور ایک کپ رات کو کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں بڑی اور چھوٹی آنت کی خشکی ختم ہوجائے گی قبض کا زور ٹوٹ جائے گا۔
اس کے ساتھ پانی اور فائبر والی غذاؤں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں انشاء اللہ ایک دن میں ہی قبض ٹھیک ہوجائے گی ایسے بہن بھائی جن کی ہڈیاں کمزور ہیں ہڈیوں سے چکناہٹ یعنی لیس ختم ہوچکی ہے اور جوڑوں سے آوازیں آتی ہیں تو ایسی صورت میں ان تینوں چیزوں کو پاؤڈر فارم میں استعمال کرنا بے حد مفید ہے اگر آپ چاہتے ہیں آپ کی ہڈیاں مضبوط طاقتور اور فلیکسیبل رہیں جوڑوں کی لیس ختم نہ ہو تو صبح خالی پیٹ چوتھائی چمچ اور دوپہر کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد چوتھائی چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں آپ کو کبھی بھی ہڈیوں یا جوڑوں کا کوئی بھی مسئلہ لاحق نہیں ہو گا اکثر بڑھتی عمر کے ساتھ یادداشت کمزور ہوجاتی ہے اور سوچنے سمجھنے کی طاقت بھی کمزور ہوجاتی ہے اگر آپ بھی دماغی کمزور ی کا شکار ہیں تو اس ریمیڈی کو قہوہ کی صورت میں صبح خالی پیٹ اور رات کو کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں آپ کی دماغی کارکردگی میں بے حد اضافہ ہوگا ۔اگر آپ کی نسیں کمزور ہیں نسوں میں فیٹ جمنے سے خ و ن کے فلو میں رکاوٹ آ چکی ہے بلاکیج کی وجہ سے نسوں میں سوجن اور درد رہتا ہے تو تینوں اجزاء کا قہوہ بنا کر بتائے گئے طریقے کے مطابق صبح خالی پیٹ اور رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
Leave a Reply