کمر درد پیدا ہونے کی 4 بڑی وجوہات یہ عادتیں فوراً تبدیل کر لیں
کمر میں درد پیدا ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اسکی سب سے بڑی وجہ خراب طرز زندگی اور نا مناسب خوراک ہے جسکی وجہ سے بہت سے لوگ اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ کھانے پینے میں بد احتیاطی اور ورزش سے دوری کے باعث آجکل نوجوان افراد بھی اس بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں اور اس آرٹیکل میں ہم اس بیماری کے پیدا ہونے کی 4 اہم وجوہات کو شامل کر رہے ہیں تاکہ ان وجوہات کو دور کرکے آپ اس تکلیف دہ بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔
نمبر1 ورزش سے دُوری
کمر درد کی سب سے بڑی وجہ ورزش نہ کرنا ہے۔ بدلتی اور مصروف زندگی میں اکثر لوگ ایک ہی جگہ بیٹھ کر کام کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کمر میں درد ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کو اپنی زندگی کا کچھ وقت ورزش کے لیے نکالنا ہوگا، ورنہ بعد میں آپ کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ ورزش کرنا صحت کے لیے انتہائی ضروری چیز ہے۔
نمبر 2 کیلشیم کی کمی
جسم میں کیلشیم کی کمی بھی کمر درد میں مسائل کا باعث بنتی ہے۔ درحقیقت جب آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی ہوتی ہے تو آپ کی ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں اور ایسی حالت میں آپ کو کمر میں درد ہونے لگتا ہے۔ ایسی صورت حال میں آپ کو کیلشیم سے بھرپور غذا خاص طور پر دُودھ اور اس سے بنی اشیا، سبز پتوں والی سبزیاں، مچھلی، انجیر اور لوبیے وغیرہ کو اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہیے اسکے علاوہ ڈاکٹر حضرات کیلشیم کی کمی کو دُور کرنے کے لیے اس منرل کے سپلیمینٹ بھی تجویز کرتے ہیں جو اس کیلشیم کی کمی کو دُور کر دیتے ہیں۔
نمبر 3 پانی کی کمی
پانی کی کمی بھی کمر درد کی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ پانی جسم کے لیے کتنا ضروری ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں تاکہ آپ کا جسم ہائیڈریٹ رہے کیونکہ پانی کی کمی نہ صرف کمر درد کا باعث بن سکتی ہے بلکہ یہ اور بہت سی بیماریوں کو جسم میں دعوت دیتی ہے اور اگر پانی کی کمی سے ڈی ہائیڈریشن ہو جائے تو یہ مرض جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اس لیے روزانہ مناسب مقدار میں پانی ضرور پیتے رہیں اور کم از کم گرمیوں میں 3 سے 4 لیٹر پانی لازمی استعمال کریں۔
نمبر 4 ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنا
دفاتر میں کرسی پر بیٹھ کر کئی کئی گھنٹے کام کرنے والے افراد اکثر کمر درد کی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں اور اسکی وجہ زیادہ دیر تک ایک ہی جگہ بیٹھے رہنا ہے جس سے کمر کے پٹھوں پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ کام کے دوران کچھ دیر کے لیے بریک لیں اور اپنے مسلز کو سٹریچ کریں تاکہ مسلز میں خون کا بہاو بہتر ہو۔
Leave a Reply