کیا آپ کو بھی اکثر شدید قبض کی شکایت رہتی ہے؟ تو گھر میں موجود اس چیز کو استعمال کریں اور کمال دیکھیں۔۔۔

بہت سے افراد اکثر و بیشتر قبض کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں، یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے انسان کو کئی دوسری بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ جیسے کے پیٹ میں درد، سر میں درد، متلی کی سی کیفیت۔ قبض ناصرف بڑوں بلکہ چھوٹے بچوں کا بھی سنگین مسئلہ ہے۔

لوگ اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے طرح طرح کے گھریلو ٹوٹکے آزماتے ہیں لیکن انہیں فرق نہیں پڑتا، یہاں تک کہ کچھ افراد تو ہزاروں میں ڈاکٹر کی فیس ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی اس مسئلے سے جان نہیں چھڑوا پاتے۔

آج ہم آپ کو انتہائی آسان نسخہ بتانے والے ہیں، جو قبض میں آپ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

”گھی” یقیناً ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔ آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ ایک کھانے کا چمچ گھی گرم پانی کے ساتھ پی لیں۔ اس سے آپ کی دائمی قبض تو فوری طور پر ٹھیک ہوجائے گی، اور آپ خود کو بہتر محسوس کریں گے۔

بہت سے لوگ گھی کھانا پسند نہیں کرتے، لیکن گھی میں موجود Butyric acid فضلے کو جسم سے خارج کرنے میں انتہائی مفید ہے۔ یہ میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے اور معدے کے درد، اور جھنجھناہٹ کو بھی ختم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ گھی کھانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ یہ وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے، اس کے علاوہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو بہتر نیند آئے تو گھی کو گرم پانی کے ساتھ کھانا معمول بنا لیں۔

آپ کی بہت سی مشکلات گھی سے بالکل ختم ہوجائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *