گردوں میں خرابی کی یہ علامات جو آنکھوں پر ظاہر ہوتی ہیں ان پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے

آنکھیں ہمارے جسم کا انتہائی نازک حصہ ہیں اور ان کی صحت کا متاثر ہونا زندگی کو بُری طرح متاثر کرتا ہے اور ہمارے جسم کو لاحق ہونے والی کئی بیماریاں ایسی ہیں جو براہ راست آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں جن میں ذیابطیس، بلڈ پریشر، ہائپرٹینشن اور گُردوں کو بیماریاں سر فہرست ہیں۔

گُردوں کی خرابی اور آنکھیں

گُردے فیل ہونے کی صُورت میں آنکھوں کی بینائی دُھندلا جاتی ہے اور ایسے موقع پر اگر گُردوں کا علاج نہ کیا جائے تو بنیائی کھو جانے کا خدشہ ہوتا ہے، عام طور پر لوگ آنکھوں کی اس خرابی کو نظر وغیرہ کا چشمہ پہن کر سمجھتے ہیں کہ ٹھیک ہو جائیں گی لیکن ان کی خرابی کا تعلق براہ راست آپ کی کڈنیز سے ہوتا ہے اور ان کا علاج کروانا ضروری ہوتا ہے۔

کڈنی میں خرابی کی علامات

گُردوں میں خرابی ایک دم نہیں آ جاتی بلکہ یہ آہستہ آہستہ پیدا ہوتی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ لائف سٹائل کا ٹھیک نہ ہونا، صحت مند خوراک کا نہ کھانا اور ورزش وغیرہ سے دُوری ہے اور گُردوں کی خرابی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ جسم پر ظاہر ہونے والی ان علامات پر نظر رکھی جائے جو درجہ ذیل ہیں۔

تھکاوٹ

اگر آپ اچھی خوراک کھانے کے باوجود بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں اور یہ تھکاوٹ رات کی نیند لینے کے باوجود ختم نہیں ہو رہی تو یہ گُردوں میں خرابی کی ایک علامت ہے کیونکہ جب گُردے ٹھیک کام نہ کر رہے ہوں تو یہ جسم سے زہریلے مادے ٹھیک طرح صاف نہیں کر پاتے اور یہ مادے خون میں شامل ہونا شروع کر دیتے ہیں جس سے بہت جلد تھکاوٹ محسوس ہونی شروع ہو جاتی ہے۔

نیند میں خلل

خون میں شامل ہونے والے زہریلے مادے گُردوں کی فلٹر کرنے صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں اور جب یہ مادے پیشاب کے راستے پُوری طرح خارج نہیں ہوتے تو یہ رات کی نیند کو متاثر کرتے ہیں اور انسان گہری نیند سے محروم ہو جاتا ہے کیونکہ آُس کے جسم میں فاضل مادوں کی وجہ سے بے چینی پیدا ہوتی ہے۔

پیشاب میں تکلیف

کڈنیز میں خرابی کی عام علامت بار بار پیشاب کا آنا بھی ہے اور اگر آپ دن میں کئی بار پیشاب کرنے جا رہے ہیں تو آپ کے لیے بہت ضروری ہے کے فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنا چیک اپ کروائیں کیونکہ گُردے پیشاب کے اوقات میں خراب ہونے کے باعث اضافہ کر دیتے ہیں اور ساتھ ہی پیشاب کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے اور اس سے بُو زیادہ آنی شروع ہو جاتی ہے اور یہ اس بات کی بڑی نشانی ہے کہ گُردوں میں کوئی خرابی ہے۔

ٹانگوں میں سوزش

جب گُردے ٹھیک کام کرنا بند کر دیں تو جسم میں سوڈیم کی مقدار بڑھنی شروع ہو جاتی ہے اور یہ سب سے پہلے ٹانگوں میں اکھٹا ہو کر پاؤں اور گھٹنوں میں سوزش کا باعث بنتی ہے اور ایسے موقع پر آپ کے جوتے آپ کو تنگ ہو جاتے ہیں جو اس بات کی نشانی ہے کہ پاؤں میں سوزش پیدا ہو رہی ہے اور گُردوں میں کوئی خرابی ہے ایسے موقع پر ڈاکٹر سے رابطہ ضرور کریں۔

اگر جسم میں گُردے متاثر ہو رہے ہیں تو ان کی علامات آنکھوں پر بھی ظاہر ہونا شروع کر دیتی ہے اور وہ علامات درجہ ذیل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *