خو ن کی کمی ،طاقت اور توانائی ، مضبوط ہڈیاں اور دانت ،سردرد اور سستی
خراب کھانے پینے اور بڑھتی عمر کیوجہ سے جسم میں غذائی اجزاء کی کمی ہونے لگتی ہے جس کیوجہ سے جسمانی کمزوری سستی ،تھکاوٹ ، کمر درد ،پٹھوں میں درد آنکھوں کی کمزوری رات کو نیند آنا بالوں کو جھڑنا ،کیلشیم کی کمی ، قبض وغیرہ جیسی پریشانیاں ہونے لگتی ہیں۔ آج ہم آپکو ایسا گھریلو نسخہ بتائیں گے
جو نا صرف ان سبھی بیماریوں کو جڑ سے ختم کردیگا بلکہ آپکو بہت ساری بیماریوں سے بچانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا ۔ چلیے جانتے ہیں کہ اس کو بنانے کیلئے کن کن چیزوں کی ضرورت پڑیگی ۔خشخاش ایک چمچ ،بادام 7عدد،دودھ ایک گلاس یہ بات یاد رکھیں کہ بادام اور خشخاش کو الگ الگ کٹوری میں تین سے چار گھنٹوں کیلئے پانی میں بھگوکر رکھ دینا ہےاور بادا م کا چھلکا اُتار کر استعمال کرنا ہے ۔ ان دونوں کو پانی سے نکال لینا اس کے بعد آپ نے ان تینوں چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلینا ہے اس کو اچھی طرح اُبال لینا ہے اور نیم گرم رہ جانے پر پی لینا ہے ۔ اگر آپ چاہیں تو مٹھاس کیلئے مصری بھی استعمال کرسکتے ہیں اس کا استعمال آپ نے شام کے وقت کرنا ہے ۔
اس کا استعمال صبح اور رات کے وقت بھی کرسکتے ہیں اس کا استعمال لگاتار ایک مہینہ تک ضرور کریں اگر آپ چاہیں تو زیادہ دنوں تک بھی اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔خشخاش بادام اور دودھ ایک ساتھ استعمال کرنے سے ہمارے جسم کو ن کونسے فوائد ملتے ہیں۔ اگر آپ کو رات کو نیند نہیں آتی یا دیر سے آتی ہے اور نیند نہ آنے کیوجہ سے پریشان رہتے ہیں تو آپ کو اس دودھ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ۔ اس کے استعمال سے آپ کو اچھی اور پرسکون نیند آئیگی اور صبح ہی آنکھ کھلے گی اور آپ کی نیند نہ آنے کی پریشانی دور ہوجائیگی ۔اس میں بھرپور مقدار اومیگا فیٹی ایسڈ اومیگا 6فیٹی ایسڈ پروٹین فائبر ،کیلشیم اور میگنیشیم جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں
یہ سبھی غذائی اجزاء ہماری جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کیلئے بھی بہت ضروری ہوتے ہیں یہ دودھ نہ صرف آپ کو سٹریس اور ڈپریشن سے بچاتا ہے بلکہ دماغی طاقت میں بھی اضافہ کرتا ہے اور دماغ ہمیشہ ایکٹو رہتا ہے اس دودھ میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسمانی توانائی کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ کے جسم میں سارا دن کام کرنے کیوجہ سے کمزوری سستی اور تھکاوٹ رہتی ہے کچھ کام کرنے کو دل نہیں کرتا تو آج سے ہی اس دودھ کا استعمال کرلینا چاہیے ۔ پہلے دن سے ہی فرق دکھنا شروع ہوجائیگا ۔ اس دودھ کو پینے سے بُرے کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور اچھا کولیسٹر ل بڑھتا ہے اس میں صحت مند فیٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔
یہ دل کی صحت کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے ۔اگرآپکےچہرے پر کم عمری میں ہی جھریاں آگئی ہیں اس دودھ کے استعمال سے چہرے کی جھریاں ختم ہوجائیں گی اور چہرے پر نکھار آجائیگا ۔ یہ دودھ جلد ناخن اور بالوں کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے ۔ اس کا استعمال چہرے پر ہمیشہ نمی بنائے رکھتا ہے ۔ یہ دودھ آپکے جسم کو ڈی ٹوکس کرتا ہے یہ دودھ پین کلر دوا سے کم نہیں ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Leave a Reply