یہاں ہر پریشان شخص ماں خریدتا ہے!!! یہ کون سا ملک ہے جہاں مائیں کرائے پر خریدی جاتی ہیں لیکن کیوں؟

ماں وہ ہستی ہے جس کی تعریف کیلئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ یہ اپنے بچوں کیلئے وہ کچھ کر گزرتی ہے جو کوئی اور نہیں کر سکتا،اکثر یوں ہوتا ہے کہ گھر میں داخل ہوں اور اگر والدہ سامنے نظر نہ آئے تو ہم پوچھتے ہیں کہ امی کہاں ہیں۔مگر آج ہم آپکو یہ بتاتے چلیں کہ اب مائوں جیسی عظیم ہستی بھی کرائے پر ملنے لگی ہیں،

سننے میں یہ بات بہت عجیب لگتی ہے لیکن یہ سچ ہے۔

ماجرا داراصل یہ ہے کہ امریکی ریاست نیویارک کے شہر بروکلن میں ایک عورت یہ سروس فراہم کرتی ہے۔ اس عورت کا نام نینا ہے اور اس نے یہ عمل اس لیے شروع کیاجب اس نے اپنے ارد گرد موجود جوانوں میں بیٹھنا اٹھنا شروع کیا اور ان کے مسئلے مسائل سننا شروع کیے تو وہ ایک مخلص ماں کی طرح انہیں اچھے اچھے اچھے

مشورے دیتی رہی جس سے ان جوانوں کو تسلی مل جاتی اور یوں یہ لوگوں میں بہت مقبول ہو گئی۔مقبولیت کے بعد اس خاتون نے سوچا کہ کیوں نہ اس چیز کو کاروبار میں تبدیل کیا جائے۔ اور پھر انہوں نے “کسے ماں کی ضرورت ہے” اس نام سے ایک ویب سائٹ بنائی جہاں لوگ اب ان

سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ انہیں قیمتی مشورے دیتی اور ان کی تربیت بھی کرتیں۔مگر یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ یہ سب کام اب یہ مفت نہیں کرتیں بلکہ اس کام کیلئے 40 ڈالرز فی گھنٹہ کے حساب سے چارج کرتی ہیں۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں 7 ہزار 309 بنتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *