لہسن کے ایک ٹکڑے پر تھوڑی سی وکس لگائیں۔۔ فائدہ جان کر آپ بھی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
ہر گھر میں لہسن اور وِکس بام موجود ہوتا ہے کیونکہ لہسن کے بغیر کھانا نہیں بنتا اور وِکس نزلہ زکام اور سر درد میں استعمال ہونے والا ایک عام بام ہے۔ ان دونوں کے بہت سے ایسے فوائد ہیں جن کے بارے میں ہر کوئی نہیں جانتا ہے۔ آج وومن کارنر سے جانیئے لہسن پر وکس بام لگانے کا کیا فائدہ ہوتا ہے تاکہ آپ بھی اپنے بڑے مسئلوں کا آسان حل نکال سکیں:
کان کے درد کی شکایت کسی کو بھی ہو جاتی ہے، کبھی کان میں پانی چلے جانے کی وجہ سے تو کبھی زیادہ شور کی وجہ سے اور کچھ لوگوں کو تو اس لئے بھی کان میں درد ہو جاتا ہے کیونکہ وہ اونچا بولتے ہیں بہرحال آپ کے لئے ایک ٹپ موجود ہے جو آپ کو کان کے درد میں فائدہ دے سکتی ہے۔٭ ایک لہسن کے جوے پر تھوڑا سا وکس بام لگائیں اور اس کو کان کے اندر رکھ کر 15 منٹ کے لئے رکھ دیں، اس سے آپ کے کانوں کے میں موجود خون کی روانی بھی تیز ہوگی اور درد کی شدت میں کمی بھی آ جائے گی۔اکثر لوگوں کو پیٹ میں درد کی شکایت رہتی ہے ان کو چاہیئے کہ وہ ایک لہسن کے جوے پر وکس لگا کر پیٹ کی مالش کریں اس سے 15 منٹ میں آپ کو ریلیف محسوس ہونے لگے گا اور اگر آپ ناف میں بھی اس طریقے سے مالش کریں تو ہاضمہ بہتر ہو جائے گا۔ بچوں کے پیمپر مستقل پہننے کی وجہ سے اکثر ریشز پڑ جاتے ہیں اس لئے بس ایک جوے پر بام لگا کر ریشز والے حصے میں ہلکے سے مالش کریں اور کچھ دیر تک پیمپر نہ پہنائیں، پھر ٹیلکم پاؤڈر لگا کر پیپمر پہنا دیں اس طرح ریشز ختم ہو جائیں گے اور جلد بھی نرم و ملائم رہے گی۔
مچھر بہت زیادہ کاٹ گئے ہیں تو لہسن کے ایک جوے کو درمیان میں سے کاٹ کر دو حصے کریں اور ایک حصے پر وکس لگا کر اس جگہ پر رکھیں جہاں مچھر نے کاٹا ہے اس کے بعد سادے پانی سے دھو لیں، مچھر کا نشان بھی نہیں رہے گا اور جلد بھی نرم ہو جائے گی۔گھر میں کیڑوں کا آنا جانا بہت زیادہ ہے تو لہسن کے پیسٹ میں وکس بام مکس کرکے اس کو کیڑوں کے پاس رکھ دیں، لیجیئے بھاگ جائیں گے سارے کیڑے۔
Leave a Reply