ڈاکٹر اُمِ راحیل نے بتایا کالے پاؤں کو صاف کرنے کا ایسا آسان طریقہ جو بنائے آپ کے پاؤں خوبصورت

پاؤں ہمارے جسم کا وہ حصہ ہیں، جن کو اکثر خواتین نظر انداز کر دیتی ہیں اور ان کی صفائی و خوبصورتی کا خیال نہیں کرتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسے جوتے ڈھونڈتی ہوئی نظر آتی ہیں، جن میں ان کے پیر نظر نہ آئیں،

بہرحال ڈاکٹر اُمِ راحیل نے بتایا ہے کالے اور نشان زدہ پاؤں کو صاف کرنے کا ایسا آسان نسخہ جس کے استعمال سے آپ کے پاؤں بھی منٹوں میں حسین بن جائیں گے، مگر استعمال روزانہ ایک ماہ تک لازمی کرنا ہوگا تاکہ بہتر اور مثبت نتائج آپ کو مل سکیں۔

٭ دو چمچ دودھ اور ایک چمچ شہد کو اچھی طرح مکس کریں۔

٭ پھر اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور 2 منٹ کے لئے رکھ دیں۔

٭ پھر اس پیک کو اپنے پاؤں پر لگائیے اور 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

٭ خُشک ہونے پر ناریل کے تیل کی مدد سے اپنے پیروں کی مالش کریں، اس سے یہ پیسٹ بھی اُتر جائے گا اور آپ کے پاؤں کی مالش سے دورانِ خون بھی بہتر ہوگا۔

٭ اس کے بعد ایک روئی کو لیموں کے رس میں بھگوئیں اور پاؤں کو صاف کریں۔

٭ اس ٹپ کو روزانہ دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں اور دھوپ سے آنے کے بعد تو لازمی کریں۔

آپ کے پیروں کی جلی ہوئی، کالی جلد بھی صاف ہوگی اور ان میں موجود نشانات کا خاتمہ بھی ہوگا، ساتھ ہی پیروں میں نظامِ خون کی روانی بھی بہتر ہوگی جس سے آپ کے پاؤں جلدی ہی صاف نظر آئیں گے۔

اس ٹپ میں دودھ اور شہد اہم اجزات ہیں جن میں کیلشیئم، وٹامن ای، سی، ڈی اور کے پایا جاتا ہے جوکہ متاثرہ جلد کئ رنگت کو صاف کرنے کا کام کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *