یہ ٹوٹکے کسی بھی مہنگے برین انرجی ڈرنک سے زیادہ اچھے طریقے سے کام کریں گے!!

رات کی نیند کے بعد جب آپ جاگتے ہیں اور آپکا جسم اُس وقت تک آپ کاساتھ نہیں دیتا جب تک آپ ایک کپ چائے یا کافی نہیں پی لیتے تو سمجھ لیں کے آپ کو کیفین استعمال کرنے کی لت پڑ چُکی ہے مگر پریشان نہ ہوں آپ اس لت کو آسانی سے چھوڑ سکتے ہیں اور اپنے دماغ کو بغیر اسکے بھی چاک و چوبند رکھ سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کے ساتھ 7 ایسے بہترین ٹوٹکے ذکر کریں گے جو آپ کے انرجی لیول کو گرنے نہیں دیں گے اور آپ کے دماغ کو بغیر چائے کافی یا کسی برین انرجی ڈرنک کے بھی جگائے رکھیں گے اور اس آرٹیکل کے آخر پر آپکے ساتھ ایک بونس ٹوٹکا بھی شئیر کیا جائے گا جو آپ کے بہت کام آ سکتا ہے۔

نمبر 1 لیموں پر چکی کاٹیں

ڈرائیوینگ کرتے ہُوئے، پڑھتے ہُوئے یا کوئی بھی کام کرتے ہُوئے اگر نیند آپ کو گرانے پر تُلی ہوئی ہے اور آپ جاگنا چاہ رہے ہیں تو یہ وہ لمحہ ہے جس میں آپ کو لیموں پر چکی کاٹنے کی ضرورت ہے، ایک لیموں کو آدھا کاٹ کر اس میں سے بیج نکال دیں اور اسے چھلکے سمیٹ دانتوں سے کاٹ کر کھائیں، ہو سکتا ہے یہ آپ کو اتنا اچھا نہ لگے لیکن اس کا تُرش ذائقہ آپ کے چہرے اوردماغ کی رگوں کو ایسے جھٹکا دے گا کے آپ پر اگر نشے کا خُمار بھی ہوگا تو وہ بھی اُتر جائے گا۔

نمبر 2 ٹھنڈا پانی

ٹھنڈے پانی میں جادوئی انرجی ہوتی ہے اور نیند کی حالت کو ختم کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھوئیں اور اگر ساتھ میں جمائیاں بھی آ رہی ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ دماغ کا درجہ حرارت مسلسل کام کرنے کی وجہ سے گرم ہو چُکا ہے اس لیے گردن کے پیچھے برف ملیں آپ کو اپنے جسم میں نئی توانائی محسوس ہوگی۔

نمبر 3 کلائیوں پر ٹھنڈا پانی

اگر چہرے پر مہنگا میک اپ سجا رکھا ہے اور اس لیے آپ چہرہ دھونے سے گریز کر رہے ہیں تو کوئی بات نہیں دونوں ہاتھوں کی کلائیوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں یہ بلکل ایسا ہی ایفکٹ پیدا کرے گا جیسے چہرہ دھونے سے ہوتا ہے۔

نمبر 4 کانوں کا مساج

یہ طریقہ پُرانے زمانے میں بُدھ بھگشووں کی ایجاد ہے جو نیند کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور اب بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ دونوں کانوں کی نچلی لوئیں چٹکی میں پکڑ کر زور سے دبائیں اور کانوں کو تھوڑا کھنیچیں اس سے بھی سوتا ہُوا دماغ چاک و چوبند ہو جائے گا اور اگر آپ کو یاد ہو تو سکول میں بچوں کا دھیان پڑھائی میں واپس لانے کے لیے اس طریقہ کار کو اساتذہ بھی استعمال کرتے تھے۔

نمبر 5 جان بُوجھ کر جمائیاں لیں

جمائی اگر نہیں بھی آ رہی تو بھی جان بُوجھ کر جمائی لیں کیونکہ یہ دماغ کو ٹھنڈا کرنے کا ایک قدرتی عمل ہے، جس وقت ہم کسی کام کو کرتے ہُوئے بیزار ہو جاتے ہیں یا بہت تھک جاتے ہیں تو دماغ کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور جمائی اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے اس لیے 7 سے 10 دفعہ زبردستی جمائیاں لیں آپ کا دماغ ٹھنڈا ہوکر کام کرنے کے لیے پھر سے تیار ہو جائے گا۔

نمبر 6 کوئی چیز چبائیں

چیونگم خاص طور پر مینتھول والی چیونگم یا کوئی اور چیز مُنہ سے چبانا شروع کر دیں اس سے آپ کے جبڑے حرکت میں ائیں گے اور نیند کے غلبے کو ختم کر دیں گے اور آپ کے دماغ کو توانائی مہیا کریں گے۔

نمبر 7 جسمانی حرکت

نیند کے جھٹکے کھانے کی صورت میں مسلز کو سٹریچ کرنا یا جسم میں انرجی کو تیزی سے برن کرنا جیسے 10 سے 20 پُش اپس لگانا یا اُٹھک بیٹھک کرنا بھی دماغ کو نیند سے کھینچ کر واپس لے آتا ہے اسی لیے فوج میں فوجیوں کی ٹرینگ کے دوران اُنہیں وقفے وقفے سے 10 پُش اپس لگوائے جاتے ہیں تاکہ اُنہیں نیند متاثر نہ کرے اور اُن پر سستی غالب نہ ہو۔

ایک مزید زبردست ٹوٹکا

جس وقت انرجی لیول ہائی ہوتا ہے تو آپ کو ایسے موقع پر حُسن کی بھی ضرورت پڑتی ہے اور جب یہ دونوں چیزیں اکھٹی ہوجاتی ہیں تو آپ کی شخصیت کا جادو سر چڑ کو بولنے لگتا ہے۔ تھکاوٹ اور نیند جلد کو متاثر کرتی ہے اور ایسی حالت میں انسان عمر سے زیادہ بُوڑھا لگنا شروع ہو جاتا ہے اور ایسے موقع پر پیاز کے اندر موجود جادوئی نیوٹرینٹس آپ کے حُسن کو چار چاند لگا سکتے ہیں خاص طور پر اگر جلد پر خُشکی بھی ہو تو پیاز کو کاٹ کر اس کا رس نکال لیں اور اس میں تھوڑا شہد شامل کر کے ہاتھوں کا مساج کریں اور دس منٹ لگا رہنے کے بعد ہاتھ دھو دیں اس سے اپ کے ہاتھ چمکدار تروتازہ ہو جائیں گے اور ہاتھوں کی جلد آپ کا شکریہ ادا کرے گی۔

نوٹ: ہو سکتا ہے کہ اوپر دئیے ہُوئے کُچھ ٹوٹکے آپ کو مذاق لگیں لیکن جب آپ انہیں استعمال کریں گے تو آپ کو ان کی صلاحیت کا اندازہ ہوگا اس لیے ہم اُمید کرتے ہیں کہ انہیں استعمال کرنے سے آپ کا انرجی لیول 100 فیصد پر آ کر کام کرنا شروع کر دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *