”خشخاش اور بادام کے شربت کے فائدے“

گرمی ہو یا سردی پانی ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے، گرمیوں میں لوگ پیاس کی شدت کو کم کرنے کے لیے سافٹ ڈرنکس اور رنگ والے شربت استعمال کرتے ہیں

جن کی وجہ سے انسانی جسم پر بہت سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، آج میں آپ کوشربتِ بادام کے بارے میںبتاؤں گا، یہ بنتا کیسے ہے اور اسکے فوائد کیا ہیں،

اس کےاستعمال سے آپ کو بے انتہا فوائد حاصل ہوں گے، اس کو بنانا بھی بہت آسان ہے۔ گری بادام 150 گرام۔ چہار مغنز مکمل، 50 گرام، الائچی سبز، 25 گرام، سونف 50 گرام، گل سرخ، 25 گرام، خشخاش 25 گرام، زیرہ سفید ایک چمچ، چینی 3 کلو، پانی 4 لیٹربادام علیحدہ بھگو دیں تاکہ چھلکا اتر سکے چھلکا اتارنے کے بعد بادام گرائینڈ کر لیں.

باقی تمام اجزاء کو 4 لیٹر پانی میں بھگو دیں 8 گھنٹے کے بعد جوشاندہ بنائیں جب پانی 2 لیٹر رہ جائے تو 3 کلو چینی ڈال کر شربت بنالیں۔ ست لیموں اور ست لوبان لازمی ڈالیں آدھی ،آدھی چمچ تاکہ شربت خراب نہ ہو.نہایت ہی مقوی قلب، مفرح، مقوی دماغ شربت بنے گا ایک بار استعمال کریں گے

تو دیوانے ہو جائیں گے اس شربت کے، طالب علموں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے بہترین نتائج ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *