افطار کے 15منٹ بعد یہ آدھا گلاس پئیں رمضان میں جتنا چاہیں وزن کم کریں
آج ہم آ پ کو رمضان میں وزن کم کرنے کا نسخہ بتا رہے ہیں۔ افطار کے بعد آدھا گلاس پی لیں ۔ عید تک ہر موٹا انسان پتلا ہوجائیگا بہت سمارٹ نظر آئیگا ۔ رمضان میں وزن کم کرنے کا بہت اہم نسخہ ہے ۔ رمضان میں بہت کچھ کھاتے ہیں جیسے تلی ہوئی چیزیں ، میٹھی چیزیں یہ ساری چیزیں ہمار ا وزن بڑھانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں
اور ہمارا موٹاپا اتنی تیزی سے بڑھتا ہے کہ ہم خود حیران ہوجاتے ہیں کہ ہم روزے رکھ رہے ہیں لیکن پھر بھی وزن بڑھ رہا ہے ۔ کیونکہ روزہ رکھنے کے ساتھ ہم افطاری کے وقت بے تہاشہ کھانے لگ جاتے ہیں ۔آج کی ریمڈی استعمال کریں عید تک آپ کا وزن اتنا کم ہوجائیگا کہ آپ کے دوست احباب آپ کو دیکھ کر رشک کریں گے ۔ یہ بہت زبردست نسخہ ہے اس کو پینے سے معدے کی جلن ، پیٹ کی گیس اور سینے کی جلن ان تمام امراض کا خاتمہ ہوگا۔ یہ نسخہ استعمال کریں اور ہمیں بتائیں کہ آپ کو کتنا اچھا رزلٹ ملا ۔ ایک صاف پین چولہے پر رکھیں اور ایک گلاس پانی ڈالیں اور اسے بوائل کرلیں ۔ درمیانی آنچ پر پانی کو بوائل کریں ۔ پھر پانی گلاس میں نکال لیں ۔پھر اس میں تین عدد چھوٹی الائچی توڑ کر اس میں ڈالیں ۔ چھوٹی الائچی ڈکاروں اور سینے کی جلن میں مفید ہے بدہضمی کو ختم کرتی ہے ۔آدھا چھوٹا چمچ سفید زیرہ اس میں ڈالیں ۔ زیرہ خوراک کو چربی بننے سے روکتا ہے ۔ ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتا ہے ۔ آدھا چھوٹا چمچ اس میں سونف ڈالیں ۔ افطار میں ہم زیادہ تر تلی ہوئی چیزیں کھاتے ہیں ۔ جس کیوجہ سے سینے اور معدے میں جلن ہوتی ہے تو سونف اس جلن کو ختم کریگی۔
اور اب اس کو پندرہ منٹ ایسے ہی چھوڑ دیں ۔پندر ہ منٹ کے بعد پانی کا رنگ تبدیل ہوجائیگا ۔ اس میں ایک چٹکی کالا نمک کا پاؤڈر بھی ڈالیں۔ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو یہ استعمال نہ کریں اس سے نہ صرف وزن کم ہوگا بلکہ پیٹ کی گیس کابھی خاتمہ ہوگا ۔ اچھی طرح مکس کرلیں رمضان کی سپیشل وزن کم کرنے والی مشروب تیار ہوجائیگی ۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ افطار کرنے کے پندرہ سے بیس منٹ بعد آدھا گلا س مشروب پی لیں ۔گرمیوں کے حوالے سے بھی ڈرنک بہتر ہے یہ آپ کے جسم میں گرمی پیدا نہیں کرے گااور آپکا وزن کم کرے گا ۔
Leave a Reply