نس دب جائے تو یہ آٹھ گھر یلو ٹوٹکے آ زمائیں

اگر آپ کی کوئی نس دب جائے تو جسم بہت زیادہ کمزوری کاشکار ہونے کے ساتھ اعضاء سن ہو جاتے ہیں اور کام کاج میں بہت مشکلات پیش آ تی ہیں۔ دوستو اکثر کیسوں میں ایسا ہوتا ہے کہ دبی ہوئی نس کچھ دنوں یا ہفتوں خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو تو معاملہ پیچیدہ ہو جاتا ہے اور نو بت سرجری تک پہنچ جاتی ہے۔

ایسی صورت میں ڈاکٹرز کئی طرح کے ٹیسٹ کرواتے ہیں جس میں آپ کی اچھی خاصی رقم خرچ ہوجاتی ہے ۔ اس کے لیے ہم آپ کو کچھ اثر دار اور گھریلو نسخوں کے بارے میں بتا رہے ہیںجن کے استعمال سے آپ اس مسئلے سے جان چھڑا پائیں گے۔ دوستو اگر آپ بھی ایسی صورتحال سے دوچار ہیں تو اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ آپ نے بہت زیادہ آ رام کر نا ہے۔ اور رات کو پر سکون نیند لینی ہے۔ آرام کا دورانیہ دو سے تین دن ہو سکتا ہے۔۔ اور اگر درد ٹھیک نہ ہو تو آ رام مز ید بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ہے کہ متاثر جگہ پر آلو کاٹ کر لگا ئیں جب یہ خشک ہو جائے تو اسے اتار دیں اور آ رام کریں۔ دوستو اگر آپ چاہیں تو اس مشکل سے نجات کے لیے سرد اور گرم پٹیاں لگا سکتے ہیں۔ ایک پٹی کو گرم پانی میں ڈال کر متاثرہ جگہ پر پندرہ منٹ تک رکھیں اور پھر پندرہ منٹ انتظار کے بعد ٹھنڈی پٹی یا برف سے ٹکور کریں۔ یہ عمل دن میں دو بار کیا جا سکتا ہے۔ دوستو اس کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش بھی کریں۔ اپنی گردن کو دائیں سے اور بائیں سے دائیں گھما ئیںاور دوستو اس کے ساتھ ساتھ زیتون کے تیل و تھوڑا سا گرم کر یں اور متاثرہ جگہ پر اس کا ہلکا سا مساج کریں۔یہ مساج وقفے وقفے سے دہرائیں۔ اس کے ساتھ شہید اور دال چینی کو برابر مقدار میں ملا کر ایک مرہم بنا لیں اور اسے درد والی جگہ پر لگائیں۔ دوستو یہ دونوں چیزیں سوزش میں تیزی سے آ رام دیتی ہیں۔

دوستو اس کے ساتھ ساتھ آپ کو چاہیے کہ ایسی غذائیں کھائیں جس سے سوزش کم ہو۔ اپنے کھانوں میں لہسن اور ادرک اور ہلدی کی مقدار کو بڑ ھا دیں ۔ یہ سوزش میں کمی کر تی ہیں اور دن میں ایک یا دو بار ادرک والی چائے پئیں۔ یہ آپ کی تکلیفوں کو کم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔ دوستو اچھی صحت ہر کسی کی ہی چاہت ہوتی ہے۔ تو آج جو بھی باتیں ہم نے آپ کو بتائی ہیں ۔ ان باتوں پر عمل کر کے آپ اچھی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ آپ ایک بھرپور زندگی بھی جی سکتے ہیں۔ دبی ہوئی نسیں بہت زیادہ تکلیف کا باعث ہوتی ہیں تو آپ کو چاہیے کہ ان نسوں کی نشوونما کے لیے اچھی سے اچھی غذا کا استعمال کریں تا کہ آپ کا جسم تروتازہ رہ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *