یہ سات قسم کے بیچ استعمال کریں آپ کبھی بیمار نہیں ہوں گے

اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی ہر شے کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہے جو بعض اوقات تو سمجھ میں آجاتا ہےلیکن بعض اوقات انسانی عقل جواب دے جاتی ہے پودوں کے بیج بظاہر تو ایک معمولی اور بے وقعت سی چیز نظر آتے ہیں لیکن قدرت نے ان میں غذائیت کے ایسے خزانے چھپار کے ہیں کہ جنہیں دریافت کرنے والے سائنسدان بھی حیران ہیں بیجوں کے طبی فوائد پر تحقیق ایک عرصہ سے جاری ہے

اور اب تک کئی ایسے بیجوں کا سراغ لگایا جا چکا ہے جو انسانی صحت کے لئے جادوئی اثرات رکھتے ہیں اس تحریر میں آپ کے لئے ایسے بیجوں کے فوائد بتائے جارہے ہیں جن پر طبی ماہرین کی تحقیق ہے کہ ان کے استعمال سے انسان سو طرح کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔تخم ملنگا:اسے تخم بالنگا بھی کہتے ہیں اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا بہترین ذخیرہ پایا جاتا ہے جب کہ اس کے علاوہ فائبر اور کیلشیم جیسی معدنیات میگنیز اور فاسفورس بھی ان میں پایا جاتا ہےیہ ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کے لئے مفید ہے اس کے بیجوں میں ہر قسم کی سوزش اور خارش کو روکنے کی ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جلد میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں اور جلد پر ہونے والی سرخی کو کم کر کے دانوں کو پیدا ہونے سے روکتی ہیں تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ تخم ملنگا سے حاصل ہونے والا تیل جلد میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اور یہ تیل ہر طرح سے سکن کے لئے مفید ہے

سردیوں میں اکثر چہرے کے ساتھ ساتھ کہنیوں ایڑیوں اور ہاتھوں کی جلد خشک ہونے لگتی ہے ایسی صورت میں ان حصوں پر تخم ملنگا کا تیل لگانے سے بے حد فائدہ پہنچتا ہے اس میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو چہرے اور ہاتھوں پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات میں مدددیتے ہیں ۔کدو کے بیج یہ انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں ایسے لوگ جو بے خوابی کا شکار ہوں انہیں چاہئے کہ کدو کے بیج کھانا شروع کردیں در اصل کدو کے بیجوں میں ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو جسم میں جانے کے بعد سیرو ٹونن اور پھر میلا ٹونن ہارمون میں تبدیل ہوجاتا ہےمیلا ٹونن ہارمون کو خواب آور بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ نیند لانے کا باعث بنتا ہے کچھ لوگ نیند کی گولیاں بھی اسی لئے کھاتے ہیں کہ انہیں سکون کی نیند آسکے اگر آپ ان کا سفوف بنا کر استعمال کریں گے تو آپ رات کو پرسکون نیند حاصل کرسکتے ہیں ان میں دل کو سکون دینے والا میگنیشیم پایا جاتا ہے اور یہ جسم کو قدرتی طور پر پرسکون بناتا ہے اس میں ایسے پروٹینز پائے

جاتے ہیں جو جسم کے شوگر لیول کو کنٹرول مین رکھتے ہیں اور اس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے تحقیقات سے یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ اس میں اومیگا 3 ایسڈ پایا جاتا ہے جو مثانے کے جملہ امراض سے محفوظ رکھتا ہے ان کے استعمال سے جسم میں خ و ن پیدا ہوتا ہے اور جسم میں برے کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے ۔ اور اسی طرح دھنیا کے بیج اور میتھرا اور میتھی دانہ بھی یہی خواص رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کلونجی اور پپیتے کے بیج بھی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *