لڑکیوں کیلئے زبردست نسخہ،چہرے کی خوبصورتی کیلئے 8 جادوئی گھریلو ٹوٹکے
اس تحریر میں 8 جادوئی ہو م ریمیڈیز چہرے کی خوبصورتی کے لئے شیئر کر رہے ہیں ۔ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے چہرے کی جلد تمام مسائل سے پاک اور چمکتی دمکتی نظرآئے ۔ان مسائل سے مہنگے مہنگے علاج یا کریمیں استعمال کئے بغیر بھی نمٹا جاسکتا ہے اس کے لئے آپ کے گھر کا کچن آپ کا سب سے بڑ ا معاون ثابت ہوگا ۔ چہرے کی چمک کے لئے بیکنگ سوڈا کا استعمال بیکنگ سوڈا کو لیموں کے رس میں ملا کر پیسٹ بنا لیں
اور اس پیسٹ میں چند قطرے ناریل کا تیل ملا لیں انہیں اچھے طریقے سے مکس کریں اور اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگالیں۔ سوکھ جانے پر اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو لیں اس پیسٹ کے استعمال سے آپ کی جلد چمک اٹھتی ہے ۔دانوں اور کیل مہاسوں سے نجات کے لئے شہد کا استعمال: چہرے پر نکلنے والے دانوں اور کیل مہاسوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تورات کو سونے سے پہلے انگلی کی مدد سے متاثرہ حصے پر شہد لگالیں اوپر سنی پلاسٹ یا کوئی بینڈیج لگالیں ۔ صبح اٹھ کر واضح فرق محسوس کریں گے ۔ کھیرے کی مدد سے بلیک ہیڈز سے نجات ۔ اس سے تقریبا ہو کوئی پریشان رہتا ہے کھیرے کو کدو کش کر کے اسے اپنے چہرے آنکھو ں اور گردن پر پندرہ منٹ کے لئے لیپ کر دیں
اور پھر دھو لیجئے دانوں اور بلیک ہیڈز سے نجات کے لئے بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے اس کے علاوہ بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لئے ایک اور آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ ٹماٹر کا پیسٹ شہد مکس کر کے ماسک کے طور پر اپنے چہرے پر لگائیں
Leave a Reply