آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں نہ آنے کی وجہ بتادی

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں نہ آنے کی وجہ بتادی

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی عدم دستیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران اکثر اوقات میری نیشنل ڈیوٹی ہوتی اس لئے مشکل ہوجاتا ہے۔آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے بتایا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، اسلام آباد کافی خوبصورت جگہ ہے، ضروری ہے کہ فینز کے ساتھ انجوائے کریں، کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی موجودگی سے فینز کو اینٹرٹین کروں۔وارنر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کے دوران اکثر اوقات میری نیشنل ڈیوٹی ہوتی اس لئے مشکل ہوجاتا ہے۔آسٹریلوی بیٹر نے کہاکہ وکٹ پر بائونس یا پیس نہ ہو تو فاسٹ بولرز کو کھیلنا مشکل نہیں ہوتا، پہلے ٹیسٹ کی وکٹ سازگار نہیں تھی امید ہے کراچی میں اچھی وکٹ ملے گی۔ڈیوڈ وارنر نے شین وارن سے متعلق کہاکہ وارن سے ہر کسی کی جذباتی وابستگی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *