نظر کی کمزوری سے نجات پانے کا آسان ترین حل

آج کل نظر کی کمزوری ایک عام مسئلہ بن چکی ہے اور کم عمری سے ہی چشمہ لگ جاتاہے ، تاہم اگرآپ کوشش کریں تو اپنی آنکھوں کو قبل از وقت یا عمر کے ساتھ آنے والی کمزوری سے تحفظ دے سکتے ہیں اور نظر کے چشمے لگانے سے بچ سکتے ہیں ۔ اس کے لیے کھانے میں مچھلی اور سرخ پیاز کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔

مچھلی میں موجود اومیگا فیٹی ایسڈز آنکھوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ اور سرخ پیاز کا استعمال نظر کی کمزوری کو دور رکھتاہے ۔ سورج کی شعاعوں سے آنکھوں کی حفاظت کے لیے چشمے استعمال کریں ۔ رات کو سوتے وقت آنکھوں کا میک اپ اور لینز کو اتار کر سوئیں اس سے نظر کبھی کمزور نہیں ہوگی۔ اپنے بلڈ پریشر پر نظر رکھیں ، بلڈ پریشر کا بڑھنا یا کم ہونا نظر کو متاثر کرتاہے ۔ اس کے علاوہ آنکھوں کو صحت مند اور بینائی کو مضبوط کھنے کے لیے ایک زبردست نسخہ درج ذیل ہے ۔اس کے لیے ہمیں چاہیے سو گرام مصری، سو گرام چھوٹی الائچی، سو گرام ثابت دھنیا، سو گرام کالی مرچ، سوگرام بڑی الائچی ،سونف سوگرام

ترکیب و طریقہ استعمال

ان تمام اشیاء کو کونڈے میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور کسی برتن میں ڈال کر چمچ کی مدد سے سب اجزاء کویکجان کرلیں ۔ اب اسے کسی شیشے کے جار میں ڈال کر نارمل ٹمپریچر پر کمرے میں رکھ لیں اور روزانہ صبح اور شام ایک کھانے کا چمچ سادہ پانی کے ساتھ کھائیں ۔ انشااللہ ایک ہفتے کے استعمال سے ہی نظرکی کمزوری میں واضح فرق محسوس کریں گے ۔ ایک ماہ کے لگاتار استعمال سے نظر کی کمزوری کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ۔ گاڑی میں اےسی کی ہوا کا رخ آنکھوں کی بجائے پیروں کی جانب رکھنے کی عادت ڈالیں ، خشک ائیر کنڈیشنڈ ہوا کسی اسفنج کر طرح آنکھوں سے نمی کو چوس لیتی ہے ۔ اس لیے کوشش کریں کہ گاڑی سے نکلنے والی اسےسی کی ہوا کا رخ آپ کے چہرے کی طرف نہ ہو ۔ آنکھوں میں بہت زیادہ خشکی کا رنیے میں خراشوں اور اندھے پن تک کا باعث بن سکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *