سعودی عرب واپس جانے والےمسافروں کے لیے اہم اعلان
سعودی عرب واپس جانے والےمسافروں کے لیے اہم اعلان
سعودی مملکت آمد کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 10 روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے
ریاض سعودی عرب نے بعض شہریوں اور مکینوں کو منگل سے مملکت میں آنے اور وہاں سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے اور بین الاقوامی سفر پر عاید پابندی معطل کردی ہے۔جن سعودی شہریوں اور مکینوں کے بعض منتخب گروپوں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت دے گئی ہے،وہ سعودی عرب کے زمینی ، سمندری راستوں اور فضائی اڈوں کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوسکیں گے اور وہاں سے واپس آسکیں گے لیکن انھیں کرونا وائرس کی وَبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت کی عاید کردہ پابندیوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔ العربیہ کے مطابق سعودی شہری اور کام ،اقامت یا وزٹ کے کارآمد ویزوں کے حامل خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں اور غیرسعودیوں کومملکت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی لیکن اس کی شرط یہ ہوگی کہ انھیں کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگی۔ سعودی حکومت کے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر کردہ قواعد وضوابط میں سے ایک ضابطے کے تحت کسی بھی ایسے شخص کو مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جس کے پاس کووِڈ-19 سے پاک ہونے کا ثبوت نہیں ہوگا۔
بین الاقوامی مسافروں کے پاس کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ 48 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔سعودی عرب میں آنے والے تمام مسافروں کو اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔انھیں تین روز تک اپنے گھروں میں الگ تھلگ رہنا ہوگا۔پھر ان کا ٹیسٹ ہوگا اور اس کے منفی ہونے کی صورت ہی میں انھیں گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔اگر کسی مسافر کا سعودی عرب میں آمد کے بعد کووِڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت ہوا تو اس کو گھر میں 10 روز تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔ اگر قرنطین میں رہنے کے بعد بھی ان میں کووِڈ-19 کی علامات برقرار رہتی ہیں تو انھیں اس وقت تک گھر ہی میں الگ تھلگ رہنا ہوگا ،جب تک یہ علامات ختم نہیں ہوجاتی ہیں۔اگر ان بین الاقوامی مسافروں میں کووڈ-19 کی کوئی علامات پائی نہیں جاتی ہیں تو پھر بھی انھیں مزید تین روز تک گھروں میں الگ تھلگ رہنا ہوگا تا کہ دوسرے لوگ ان سے متاثر نہ ہوں۔
Leave a Reply