خوشدل شاہ پی ایس ایل 7 میں سب سے زیادہ انعام جیتنے والے کھلاڑی ، کپتان محمد رضوان کو مجموعی طور پر کتنے پیسے ملے جانیں
خوشدل شاہ پی ایس ایل 7 میں سب سے زیادہ انعام جیتنے والے کھلاڑی ، کپتان محمد رضوان کو مجموعی طور پر کتنے پیسے ملے جانیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں سب سے زیادہ انعام ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ نے جیتا ہے۔پی ایس ایل نے اس دفعہ انعامی رقم بڑھا کر دیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ پر زیادہ سے زیادہ محنت کرے اور اچھے سے اچھا پرفارم کریں اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کو دیکھتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے لیے مین آف دی میچ اور بیسٹ بولر بیسٹ فیلڈر بیسٹ کیپر اوربیسٹ آل راؤنڈر اور جیسے ایوارڈ رکھے اگرچہ ملتان سلطانز کو فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود اس کے کھلاڑیوں نے انفرادی کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے۔ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر قرار پائے جس کیلئے انہیں 35، 35 لاکھ روپے کے دو انعامات سے نوازا گیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے کی انعامی رقم جیتی۔ملتان کے کپتان محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور وکٹ کیپر قرار دیا گیا اور اس کیلئے انہیں 65 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔
Leave a Reply