بواسیر کا علاج کرا کرا کے تھک چکے ہیں تو آئیے پاورفل علاج ! پیٹ کھل کر صاف ہو جا ئے گا!
یہ بات ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔جس طرح عزت اور ذلت اﷲ کی طرف سے ہے اسی طرح بیماری اور شفاء کا دارومداد بھی اسی رحمٰن و رحیم کی طرف سے ہے! کچھ بیماریاں ایسی ہوتیں ہیں جو ہماری لاپروائی سستی یا بے احتیاطی کی وجہ سے پیدا ہوتیں ہیں ان میں ایک بواسیر ہے۔ یہ بڑی آنت اور مقعد کی سوزش کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔
بواسیر کی تین اقسام زیادہ مشہور اور تکلیف دہ ہوتیں ہیں ۔ اول :۔ بادی بواسیر ۔ دوم :۔ خونی بواسیر۔ سوئم :۔ موہکوں والی بواسیر ۔ بواسیر کے یہ تین مختلف درجے ہوتے ہیں جو مرحلہ وار اپنی شدت دکھاتے ہیں۔ بہر حال بواسیر بادی ہو یا خونی یا پھر موہکوں والی ہو یہ خطرناک مرض ہی ہے۔بواسیر کے اسباب بواسیر ایسے افراد میں زیادہ پائی جاتی ہے جو ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤکی فضا میں کام کرتے ہیں۔میٹابولزم کی سستی اور انتڑیوں کی کارکردگی کو متحرک رکھنے والے مفیدبیکٹیریاز میں کمی یا خاتمہ ہوجانے سے بھی بواسیر کی علامات سامنے آنے لگتی ہیں سردی کے موسم میں بواسیر کا شدید حملہ ہوتا ہے،اس شدت کی ایک بڑی وجہ پانی کا کم استعمال اور مرغن و توانائی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بھی بنتا ہےبواسیر سے بچاؤ کیلئے اول :قبض نہ ہونے دیں کیونکہ بواسیر کی بنیاد قبض ہی بنتی ہے۔ دوم :
۔ قبض سے بچاؤ کے لیے ریشے دار غذائی اجزاء کا بکثرت استعمال بہترین قدرتی حفاظتی ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔ سوئم :۔ گندم اور جوکادلیہ ناشتے میں لازمی استعمال کیا کریں۔ چہارم :۔ ناشتہ میں دہی کا استعمال بھی انتڑیوں کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ پنجم :۔ موسمی پھل،پھلوں کے جوسز اور کچی سبزیوں کا مناسب استعمال کرکے ہم بواسیر کے حملے سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔ ششم :۔ ناشتہ سے قبل تیز قدموں کی سیر اور بدن کو گرمانے والی ورزش بواسیر سمیت لا تعداد امراض سے بچاؤہے۔ ہفتم :۔ روزانہ کم از کم 5 کلو میٹر پیدل چلنے کو اپنا معمول بنا ئیں۔ہشتم :۔ پانی ہمیشہ ابلا ہوا اورنیم گرم پیا کریں۔نہم :۔چاول جب بھی پکائیں ان میں بند گوبھی لازمی شامل کریں۔ دہم :۔تھوڑی تھوڑی دیر بعد اپنی جگہ سے ہلکر بیٹھنے والی جگہ پر ہوا لگوا لیا کریں بواسیر سے نجات کا قدرتی علاج اول :کھجور ایک مکمل غذا، دوا اور مفید ٹانک ہے۔
یہ ایسے افراد جن کے مزاج میں خشکی کا غلبہ ہو بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔ رات کے کھانے میں نرم اور ریشے والی کھجور یں کم ازکم سات سےدس بطور سویٹ ڈش کھانا بواسیر،قبض اور اعصابی کمزوری کے خاتمے کے لیے بہترین قدرتی علاج ہیں۔ دوئم :۔انجیر میں بھی بدنِ انسانی کے لیے بے شمار فوائد رکھے ہیں۔انجیر ایسے افراد جن کے مزاج میں رطوبات یعنی بلغم وغیرہ زیادہ پائی جاتی ہو کے لیے فوری اور موثر ترین دوا،مفید غذا اور طاقت ور قدرتی ہتھیار ہے۔ تین سے سات عددانجیر پانی میں بھگو کر نہار منہ کھانا دائمی قبض، بواسیراور بلغمی مواد کی زیادتی سے جان چھڑانے میں فوری مددگار بنتا ہے۔
Leave a Reply