شادی کے بستر ہمیشہ گلاب کی پنکھڑیوں سے کیوں ہوتے ہیں ؟
ایک عام ہندوستانی جوڑے کی شادی کی رات کا تصور کیجیے، خاص طور پر بالی ووڈ فلمیں دیکھنے کے بعد تو ایک بات خاص کر ذہن میں ابھر کر سامنے آتی ہے۔ وہ ہے گلاب کی پنکھڑیوں سے بکھرا ہوا بستر! تاہم تمام فلمی تصورات شروع سے
نہیں بنائے گئے تھے، کچھ کو موجودہ روایات میں ڈھالا گیا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ گلاب کی پتیاں شادی کے بستروں کو سجانے کے لیے مسلسل کیوں استعمال ہوتی ہیں؟ اگر آپ اس بارے میں نہیں جانتے تو چلئیے آج جان لیتے ہیں۔ الفاظ کی طرح پھولوں کی بھی اپنی زبان ہوتی ہے اور اس کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ گلاب بلا شبہ اب تک کے سب سے پیارے پھولوں میں سے ایک ہیں۔ یہ محبت اور خوبصورتی کا ایک نایاب نشان ہے، اس کی خوبصورتی اور
اس کی دلکش بو دونوں (شوہر و بیوی) کے لیے قیمتی ہے۔ تاہم انمول گلاب کو رشتوں کی مضبوطی کے طور پر بھی دیکھا اور محسوس کیا جاتا ہے۔ شادی کی اس خاص رات وہ نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے لیے بھی جنسی احساس پیدا کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ یہ گلاب کے استعمال کی بنیادی وجہ ہے۔جنسی کشش، جنسی لذت یا Aphrodisiac:آیورویدک پریکٹیشنرز کے مطابق گلاب کی پنکھڑیاں خاص طور پر کسی فرد کو جنسی طور پر متحرک محسوس کرنے میں کارآمد ہیں۔ اس کی بنیاد اس تصور پر رکھی گئی ہے کہ گلاب یا ان کے عرق کو انسانی جسم کے لیے اہم مانا گیا ہے۔ گلاب کو بطور زینت کے ساتھ ساتھ دودھ یا
کھیر میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اپنے بارے میں خوشی محسوس کریں: گلاب اضطراب اور تناؤ کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے، جس سے آپ کو خوشی اور جوان ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق گلاب کی خوشبو والے ماحول میں سونے سے جوڑے کو زیادہ خوشگوار خیالات پیدا ہونے اور بیدار ہونے میں مدد ملتی ہے۔شادی کی رات پہلی میاں بیوں ایک دوسرے کو اچھے انداز میں پہنچانے میں ذرہ دیر کرتے ہیں۔ ایسے میں سکون آور احساس ضروری ہوتا ہے۔ گلاب کے پھول پرسکون اثرات مرتب کرتے ہیں اور کسی کے مزاج کو بدل سکتے ہیں۔ چاہے یہ کتنا ہی افسردہ کیوں نہ ہو۔ اروما تھراپی کے ماہرین کے مطابق گلاب آپ کو زیادہ آرام دہ محسوس کر سکتے ہیں
Leave a Reply