رات کو 2 دفعہ سے زیادہ پیشاب آنا ان خطرناک بیماریوں کی وجہ ہو سکتی ہے

آپ نے ایسے بہت سے لوگ دیکھے ہوں گے جنہیں رات کو بار بار پیشاب آتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ رات کو بار بار پیشاب آنا آپ کی صحت کے بارے میں بہت سے اشارے دیتا ہے۔ رات کو معمول سے زیادہ پیشاب آنے کے اس مسئلے کو طبی زبان میں نوکٹوریا کہتے ہیں اور اس آرٹیکل میں اس بیماری کے متعلق تفصیل سے ذکر کیا جائے گا تاکہ آگاہی رہے اور بڑی مشکل سے بچا جا سکے۔

ڈاکٹر حضرات کے مطابق رات کو نیند کے دوران ایک یا دو بار پیشاب کا آ جانا نارمل ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں سونے کے دوران 2 سے زیادہ دفعہ پیشاب کی حاجت محسوس ہوتی ہے جو کے بہت سی بیماریوں کی وجہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق رات کو پیشاب کرنے کے پیچھے درجنوں مسائل ہوسکتے ہیں۔ لیکن اس موضوع کے بارے میں زیادہ فکر کرنے سے پہلے، اس کے عام اور کم متعلقہ محرکات کی نشاندہی کرنا ضروری ہے۔ کیفین، الکحل، تمباکو نوشی، ذہنی تناؤ یا پریشانی بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔ الکحل اور کیفین والے مشروبات جیسے چائے، کافی اور فیزی ڈرنکس پیشاب آور ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انہیں پینے کے بعد جسم زیادہ پیشاب پیدا کرتا ہے۔

اگر آپ ایسے ڈرنکس استعمال نہیں کرتے اور کسی اور بُری عادت میں بھی مبتلا نہیں ہیں تو بار بار پیشاب آنا نوکٹوریا کی بیماری سے بھی ہو سکتا ہے۔ عام طور پر یہ بیماری زیادہ خطرناک نہیں ہوتی۔ نوکٹوریا کی بیماری عمر بڑھنے اور ہارمونز میں تبدیلی سے منسلک ہے اور زیادہ خطرناک نہیں ہوتی لیکن بعض صورتوں میں اس سے سنگین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نوکٹوریا سے پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہو جائے تو پیچدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں خاص طور پر پیشاب کی نالی میں جلن، پیشاب کرنے میں دُشواری، مثانے میں درد وغیرہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اگر پیشاب کی اس انفیکشن کو بلکل نظر انداز کر دیا جائے تو پھر یہ بیماری بڑی پریشانی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

رات کو بار بار پیشاب آنے کا مسئلہ پروسٹیٹ کینسر سے بھی منسلک ہو سکتا ہے۔ رات کے وقت بار بار بیت الخلا جانے کا یہ مسئلہ ذیابیطس سے بھی منسلک ہو سکتا ہے جو کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کی ایک بہت عام علامت ہے اور اس علامت کے ساتھ وزن میں کمی یا زیادتی، شرمگاہ کے قریب خارش اور پیاس لگنے جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔

طبی ماہرین کے نزدیک نیند کے دوران بار بار بیت الخلا جانے کی حاجت کے پیچھے گُردوں کی خرابی بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے اور یہ مثانے کی نالی وغیرہ میں ٹیومر کی بھی ایک علامت ہو سکتی ہے۔ بار بار پیشاب کی حاجت کے پیچھے کوئی بھی بیماری ہو یہ رات کی نیند کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہے اور بے نیندی جیسے مسائل پیدا کرتی ہے جو اور بہت سی بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔

حفاظتی اقدامات

اگر آپ کو رات کے وقت بار بار بیت الخلاء جانے کی پریشانی ہوتی ہے تو کچھ چیزوں کا خیال رکھیں۔ رات کو سونے سے دو چار گھنٹے پہلے پانی پی لیں اور سونے سے فوراً پہلے پانی اور مشروبات کا استعمال نہ کریں خاص طور پر۔ الکحل یا کیفین کا استعمال نہ کریں۔ ایسی چیزوں سے پرہیز کریں جیسے مسالہ دار، تیزابی کھانا، چاکلیٹ یا مٹھائیاں جو مثانے میں جلن کرتی ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ ورزش کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں تاکہ آپ کے جسم کے اندرونی اور بیرونی اعضا طاقتور ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *