لہسن کا ایک ٹکڑا اپنے کان میں رکھ لیں اور صبح اٹھ کر اس کا جادوئی کمال دیکھیں
ناظرین کرام۔۔۔ قدرت نے انسانوں کو کھانے کے لیے لاتعداد نعمتیں عطا کی ہیں جو بہت سے امراض میں آب حیات کا کام کرتی ہیں۔ ان ہی میں لہسن کا شمار ہے۔ لہسن ایک ایسی سبزی ہے جس کا استعمال قدیم زمانے میں رہنے والے لوگ بھی کیا کرتے تھے اور اس کی افادیت سے کبھی انکاربھی نہیں کیا گیا۔ بلکہ لہسن گزشتہ پانچ ہزار سال سے مختلف امراض میں بطور دوابھی استعمال ہورہا ہے۔پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں بہت سے امراض کا علاج بتلایا تھا وہاں بچھو کے کاٹنے پر لہسن کا پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مصری، رومن، ایرانی، یہود، عرب اور دنیا کی تمام اقوام نے لہسن کے فوائد پر کافی کچھ بیان کیاہے اور اسے کبھی بھی خطرناک یا نقصان دہ نہیں کہا۔ان تمام فوائد کی وجہ سے اسے مصالحہ جات کا سردار‘ بھی کہا گیا ہے۔ زمانہ قدیم سے لوگ لہسن کو خوراک میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کرتے چلے آئے ہیں، اس کا استعمال روایتی اور متبادل ادویات میں بھی ہوتا رہا ہے اور انسان اس کے علاج کے فوائد سے صدیوں سے آشنا ہے۔ لہسن کے فوائد کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر رات کو سونے سے پہلے ایک چھوٹا ٹکڑا کان میں رکھا جائے تو صحت پر کیا حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ ان جادوئی تبدیلیوں کو جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی ۔
ناظرین کرام۔۔۔لہسن سونے کے بھاؤ ملے تو بھی ضرور کھائیں کیونکہصحت کے حوالے سے تیز اورسخت بو والے لہسن کے بے شمار فوائد سامنے آئے ہیں، اس کا باقاعدگی سے استعمال کئی بیماریوں بشمول عام سردی، کھانسی، بلڈ پریشر اور دل کے مسائل سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔لہسن میں قدرت نے بلڈ پریشر کو دور کرنے اوربکثرت آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت دی ہے ۔ اس کے استعمال سے خونی نالیوں کی سختی دور ہوتی ہے اور قدرتی لچک بحال ہو کر بلڈ پریشر میں کافی فائدہ پہنچاتا ہے۔ اسی وجہ سے ’’لہسن‘‘ کو موٹاپا اور بلڈ پریشر‘‘ دور کرنے کی ’’قدرتی دوا‘‘ کا نام بھی دیا جاتا ہے، ۔ دوستواگر آپ کے کان میں شدید درد ہو تو سونے سے پہلے کان میں لہسن کا چھوٹا ٹکڑا رکھ لیں،صبح تک کان درد اور تکلیف دور ہو چکی ہوگی۔ لہسن کان میں انفیکشن کا باعث بننے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔ آپ کےکان میں درد ہو تو تھوڑے سے کڑوے تیل میں لہسن جلا کر نیم گرم کان میں ڈالیں تو درد کو آرام آجاتا ہے۔
اگر پھنسی ہوتو وہ بھی پھٹ جاتی ہے۔دوستولہسن کا ایک ایسا استعمال بھی ہے جو نامردی کے علاج میں قدرتی خصوصیت رکھتا ہے۔ایسے حضرات جو مردمی افاقہ اور قوت چاہتے ہوں انہیں روزانہ لہسن کو شہد یا گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے یا پھر لہسن کا جوشاندہ بنا کر اس میں شہد ملا کر پیا کریں ۔اس قہوہ کے لئے لہسن کے تین جوئے پانی میں خوب ابال کر بعد ازاں ان میں ایک چمچ بڑا شہد خالص گھول کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے پی لینا چاہئے ۔ یورپی ممالک میں گارلک ہنی سے ایک سوغات بھی تیار ہوتی ہے جو بہت آسان ہے۔شہد کے مرتبان میں لہسن کے جوئے رکھ کر اس شہد کو گاہے گاہے ایک چمچہ کھاتے رہنے سے بھی مردانہ قوت کو زوال نہیں آتا۔ اس غذاکو مردوں کا مشروب بھی کہا جاتا ہے ۔پیارے دوستوں یہاں میں آپکو نہار منہ لہسن کھانے کے فوائد بھی بتاتا چلوں لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔
ماہرین کا تمام لوگوں کو مشورہ ہے کہ صحت مند صبح کے لیے اس قدرتی علاج کو اپنانے کی کوشش کریں۔ لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے، طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک میں موجود عناصر کھانسی کے لئے مفید اور شافی علاج ہے۔نہار منہ یا خالی پیٹ لہسن کے استعمال سے یہ جسم کی فاضل چربی کو ختم کرتا ہے، خون کو پتلا کرتا ہےجس سے کولیسٹرول کی سطح کوکنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 0.8px;”>صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اور دوران خوان کو سرگرم کردیتا ہے ، اس کے علاوہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔ لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤکے احساس کو کم کرتا ہے۔
صبح خالی پیٹ لہسن کا استعمال پیٹ میں ہونے والی خرابیوں میں بھی مفید ہے ۔بلکہ لہسن صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہو تا ہے اور انسانی جسم میں کئی خطرناک بیماریوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پیٹ میں موجود بیکٹیریا پیٹ خالی ہونے کہ وجہ سے بہت کمزور ہو جاتا ہے اور یہ لہسن کی طاقت کے خلاف لڑ نہیں پاتاجس سے آپ صحت مند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔ اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں ، بہت جلد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی طبیعت بحال ہو رہی ہے۔ *اگر اعصابی کمزوری کا مسئلہ ہو تب بھی لہسن انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ *اگر آپ کو جلدی بیماری کا مسئلہ درپیش ہو تو کھانے میں لہسن کی مقدار بڑھادیں۔ اس سے آپ کے جسم میں زہریلے مادے کم ہوں گے اور جلد تر وتازہ رہے گی۔خیال رہے کہ اگر آپ معدے کے زخم (السر) جیسے طبی مسائل سے دوچار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔
Leave a Reply