رضوان کے مطابق یہ کھلاڑی بہت زیادہ خطرناک ہت
لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔ پی ایس ایل 7 کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان اتوار 27فروری کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے دوسرے ایلی منیٹر میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت نام کرلی۔ ڈیوڈ ویزے نے آخری اوور میں 8 رنز نہ بننے دئیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دی۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے، عبداللہ شفیق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر باون رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ویزے نے لاٹھی چارج کیا، صرف 8 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز بنائے۔
کامران غلام نے30 رنز کی اننگز کھیلی، آؤٹ آف فارم بلے باز محمد حفیظ نے سست رفتار بیٹنگ کی اور 28 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیم ڈاؤسن اور محمد وسیم نے 2،2 شکار کئے۔
شاداب الیون کا آغاز اچھا نہ تھا، سولہ رنز پر پہلی وکٹ گری، پال سٹرلنگ 13 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ 46 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد اعظم خان اور ایلکس ہیلز نے ٹیم کو سہارا دیا۔ 79 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، اعظم خان 40 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ ایلکس ہیلز نے 38 رنز بنائے۔
140 رنز پر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ ہوا مگر نوبال ہونے کی وجہ سے حسن علی بچ گئے۔ آصف علی نے 25 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی، زمان خان اور حارث رؤف نے 2،2 شکار کئے۔اور رضوان کا کہنا ہے کہ لاہور کے ٹیم کے اوپنر بلے باز فخرزمان بہت ہی زبردست فارم میں ہے اور ان کو اگر قابو کر لیا تو پوری ٹیم انکے لئے آسان ہدف ثابت ہوگی
Leave a Reply