محمد رضوان نے اپنی ٹیم کی شاندار جیتوں کا راز بتادیا
محمد رضوان جو کہ سب کی آنکھوں کا تارا بنے ہوئے ہیں وہ بے حد محنتی انسان ہیں اور ان کی کوششوں کی وجہ سے آج ٹیم فائنل میں پہنچی ہے۔ ٹیمک بجتی ہے جب اس کا لیڈر بہادر ہوتا ہے وہ پرفارم کرتا ہے اور محمد رضوان نے اس بات کو سچ ثابت کر دیا اور ان میں لیڈنگ سکورر بن گئے اپنی ٹیم کی جانب سے اور وہ تاریخ میں پہلے بیٹسمین بن گئے جنہوں نے پی ایس ایل کی دو ایڈیشن میں لگاتار 500 رنز بنائے ہیں
محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کے ان دو کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں بہت اچھا پرفارم کیا اور ان کی بدولت آج ہم فائنل میں ہے خوشدل شاہ اس پی ایس ایل سے پہلے صرف ایک بیٹسمین کے نام سے جانے جاتے تھے کے انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے دوران اپنی تباہ کن بولنگ سے دوسری ٹیموں کے چھکے چھڑا دئیے ۔اور دوسرے کھلاڑی شعر موجود ہے جو کہ ٹیسٹ کرکٹر کے نام سے مشہور ہے اور انہیں قومی ٹیم میں کوئی بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کھلاتا نہیں ہے لیکن انہوں نے اس پی ایس ایل میں اپنی بہترین بیٹنگ سے تمام ناقدین کے منہ بند کر دیے ہیں
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے کرکٹر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ کپتان محمد رضوان گراؤنڈ میں سب کو خوش رکھتے ہیں اور نرم لہجے میں سب کو سمجھاتے ہیں۔
نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے بولنگ میں اعتماد دینے کا کریڈٹ محمد رضوان کو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں میری بولنگ اچھی جا رہی ہے، محمد رضوان نے پی ایس ایل سے پہلے بنگلہ دیش میں کہا تھا کہ اوورز کے لئے تیار رہنا ہے، بولنگ کرتے رہا کرو اس سے فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میں کیرئیر کے آغاز سے ہی بیٹنگ کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری بولنگ میں زیادہ سے زیادہ بہتری آئے، میری بولنگ جتنی بہتر ہوگی کیرئیر میں مزید بہتری آئے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نیٹ پر زیادہ بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جب بیٹنگ سے فری ہوجاتا ہوں تو دوسرے بیٹسمینوں کو الگ نیٹ پر بولنگ کرتا ہوں۔
خوشدل شاہ نے بتایا کہ ملتان سلطانز کی گزشتہ برس سے اچھی کارکردگی کی وجہ ٹیم کا یونٹ بن کر کھیلنا ہے، ٹیم آنرز اور مینجمنٹ نے ہمیشہ اعتماد دیا ہے، مینجمنٹ کھلاڑیوں کو پرسکون رکھتی ہے، ٹیم میں ہر کوئی پازیٹو رہتا ہے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتا ہے۔
ملتان اور اسلام آباد کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا، پی سی بی
ملتان سلطانز کے کھلاڑی کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی میں میچز کا فرق نظر نہیں آیا بس کمبی نیشن ہونا چاہیے ہر کوئی اچھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کراچی میں بھی ٹیموں نے اچھے رنز کئے ہیں، جبکہ موسم کا تھوڑا فرق ہے اوس بھی زیادہ نہیں پڑ رہی۔
خوشدل شاہ ٹم ڈیوڈ کے معترف ہیں اور کہتے ہیں کہ ٹم ڈیوڈ بہت اچھا کھیل رہے ہیں، میرے نزدیک چار نمبر پر ان سے اچھا بیٹسمین کوئی اور نہیں ہے۔
Leave a Reply