اگر میں وزن کم کرسکتی ہوں تو آپ کیوں نہیں۔۔۔ ثانیہ مرزا نے بغیر پرہیز اور ڈائٹنگ
معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اسپورٹس پرسن ہونےکے باعث اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ ان کےبیٹے ازہان مرزا ملک کی پیدائش کے بعد ثانیہ نے جسمانی وزن میں کمی کے سفر کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اپنی فٹنس کا راز بتایا۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ‘ہر کوئی مجھ سے یہ سوالات پوچھ رہا ہے
کہ بچے کی پیدائش کے بعد میں نے وزن کم کیسے کیا؟ انہوں نے بتایا کہ حاملہ ہونے کے دوران میں نے 23 کلو وزن بڑھا لیا تھا، اور اب میں 26 کلو وزن گھٹا چکی ہوں۔ آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر ہر روز ہم خود کو ایک یا دو گھنٹے دیں اور ورزش کریں تو یقیناً بہت مثبت فرق آئے گا’۔ ثانیہ نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں ہر روز خواتین کی جانب سے بھیجے جانے والے ایسے پیغامات پڑھتی ہوں جو بتاتی ہیں کہ اولاد کی پیدائش کے بعد ان کے لیے وزن کم کرنا بےحد مشکل ہے، میں ان سے بس یہی کہنا چاہتی ہوں کہ اگر میں کرسکتی ہوں تو آپ بھی کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش اکتوبر 2018 میں ہوئی تھی، جس کے 2 ماہ بعد سے انہوں نے وزن کم کرنے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔
Leave a Reply