دماغی کمزوری کا علاج سو فیصد دماغ کی کمزوری کا خاتمہ اور بھولنے کی عادت سے چھٹکاراپائیں

آج ہم آپ کو دماغی کمزوری دور کرنے کے لیے کچھ ایسا ہی ٹوٹکہ بتانے کے لیے جا رہے ہیں کہ جو ٹوٹکے کو استعمال کر کے آپ اس مسئلے سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ آج کل کے مصروف دور میں ہر کوئی اس مسئلے سے دو چار ہے کہ اس کو دماغی کمزوری ہے۔ سو میں سے فیصد لوگ آج اس کمزوری کا شکار ہیں۔تو اس کی وجہ سے ان کی جو زندگیاں ہیں وہ بھی کم ہو رہی ہیں یہ مسئلہ ان کی زندگی پر بہت ہی فرق ڈال رہا ہے۔

ماغی صحت کے بغیر ایک مکمل صحت مند زندگی کا تصور ممکن ہی نہیں کیونکہ دماغ انسانی جسم میں ’’کنٹرول روم‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے، اگر دماغ کی کارکردگی درست نہیں تو کسی بھی شخص کے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔دماغ انسانی جسم کا وہ حصہ ہے جو پورے جسم کو کنٹرول کرتا ہے اسی وجہ سے دماغی بیماریاں شخصیت پر بری طرح سے اثر انداز ہوتی ہے، مہنگے علاج کے علاوہ اس بیماری سے نجات کے لیے مختلف گھریلو ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں دماغ کمزور ہونے کا شکوہ اکثر لوگ کرتے دکھائے دیتے ہیں یہ ایسی بیماری ہے جس کے علاج کے لیے لوگ مہنگی ادویات تک استعمال کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔اے آر وائی کیو ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام ’’حکمت اور صحت‘‘ میں اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے حکیم صاحب نے بیماری کا آسان علاج بتایا، انہوں نے بتایا کہ 10 گرام کاسنی کے بیچ اور 50 گرام کلونجی کو ملا کر پیس لیا جائے۔ دونوں اجزاء کو پیسنے کے بعد ایک پاؤ یعنی 250 گرام شہد میں ملا کر معجون تیار کریں اور باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں۔ ایک ماہ استعمال کے بعد دماغی قوت اور طاقت میں واضح فرق نظر آئے گا۔

حکیم صاحب کے مطابق یہ نسخہ نسیان (بھولنے کا مرض) کے مریضوں کے لیے مفید ہے، جن افراد کو یہ مرض لاحق ہے اس میں کمی واقع ہوگی اور جو اس مرض میں مبتلا ہونے والے ہوں گے انہیں اس مرض کا شکار ہونے سے قبل ہی دماغی قوت مدافعت ملے گی۔یہ عام اور سادہ سا نسخہ ہے جو کہ بالخصوص بوڑھے افراد کے لیے بہترین ہے کیوں کہ ادھیڑ عمری کے بعد جسم کے ساتھ ساتھ دماغ بھی کمزوری کا شکار ہونے لگتا ہے یا ایسے طالب علم جنہیں اپنا نصاب یاد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو۔ رات کو سوتے وقت ایک چمچ گائے کے نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا کر بغیرکچھ مزید کھائے پیئے سو جائیں۔دماغی کمزوری دور ہو نے کے ساتھ ساتھ بینائی بھی تیز ہو جائے گی۔ جب دماغی کمزوری کی وجہ سے سر کے بال بھی سفید ہونے لگیں تو مربہ ہرڈ ایک پاؤ،مرچ سیاہ دس گرام اور الائچی سبز پانچ گرام باہم مرکب بنا کر ایک چمچ نہار منہ متواتر کھانے سے دماغی کمزوری سے نجات بھی ملے گی اوربال سفید ہونا بھی رک جائیں گے۔عام دماغی کمزوری دور کرنے کے لیے بہترین چند گھریلو طبی تراکیب درج کی جاتی ہیں۔ برہمی بوٹی 1گرام،مغز بادام سات عدد فلفل سیاہ تین عددخشخاس 1گرام ر ات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ بطریق سردائی گھوٹ کر تازہ مکھن دس گرام شامل کرکے استعمال کریں ۔

مغز بادام پچاس گرام، مغزسونف پچاس گرام، مغز کشنیز 50 گرام ،اسطوخودوس پچاس گرام، فلفل سیاہ دس گرام اور مصری سو گرام سفوف بنا کر رات کو سوتے وقت ایک چمچ چائے والا کھا کر دودھ کاایک گلاس پی لیا جائے۔ چنے سیاہ بھنے ہوئے (چھلکا اترا ہو) سو گرام،مغز بادام شیریں سو گرام ،دیسی شکر دو سو گرام اور دیسی گھی ایک پاؤ باہم مرکب بنا کر صبح نہار منہ ایک بڑا چمچ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیں۔ مربہ ہرڈ دو عدد رات کوسوتے وقت دھو کرکھا کر دودھ پینا بھی بہترین فوائد کا حامل ہے۔مربہ آملہ دو عدد نہارمنہ کھانا یا مربہ آملہ،مربہ ہرڈ،مربہ سیب اور مربہ گاجر باہم ملا کر اس میں ورقِ نقرہ کا اضافہ کر کے نہار منہ پچاس گرام کھا کر دودھ پینا کمال تاثیر رکھتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *