ماہ رجب ختم ہونے سے پہلے پہلے یہ تسبیح پڑھ لیں پھر رحمت او ربرکتوں کی بہار خود دیکھ لیں

مواھب اللدنیہ میں امام قسطلانیؒ نے روایت کیا ہے کہ قیامت کے دن کسی مومن کی نیکیاں کم ہو جائیں گی اور گن اہوں کا پلڑا بھاری ہوجائے گا تو وہ مومن پریشان کھڑا ہو گا۔ اچانک رسول اللہؐ میزان پر تشریف لائیں گے اور چپکے سے اپنے پاس سے بند پرچہ مبارک نکال کر اس کے پلڑے میں رکھ دیں گے۔جسے رکھتے ہی اس کی نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوجائے گا۔ اس شخص کو پتہ ہی نہیں چلے گا

کہ یہ کون تھے جو اس کا بیڑا پار کر گئے ۔ وہ پوچھے گا آپ کون ہیں اتنے سخی، اتنے حسین و جمیل آپ نے مجھ پر کرم فرما کر مجھے جہنم کا ایندھن بننے سے بچا لیا اور وہ کیا پرچہ تھاجو آپ نے میرے اعمال میں رکھارسول اللہ ؐکا ارشاد ہو گا میں تمہارا نبی ہوں اور یہ پرچہ درود ہے جو تم مجھ پر بھیجا کرتے تھے ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا :یعنی حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کی مہینوں کی تعداد بارہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی کتاب لوح محفوظ کے مطابق اس دن سے چلی آرہی ہے جس دن اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا تھا ۔ ان بارہ مہینوں میں سے چار حرمت حرمت والے مہینے ہیں۔ ذی العقد، ذوالحج مرحم اور رجب یہ حرمت کے چار مہینے ہیں۔ ان مہینوں میں جہاں نیک کاموں کا اجروثواب دُگنا ہوجاتا ہے

اسی طرح گ ن ا ہ کے ارتکاب پر وبال اور عذاب بھی دوسرے مہینوں کے نسبت زیادہ ہوتا ہے ۔ اس مہینے میں چاہیے فرائض کیساتھ نفلی عبادات بھی کی جائیں۔ آج ہم آپ کو ایسا وظیفہ بتانے والے ہیں اگر آپ اس وظیفہ کو رجب کے مہینہ میں کرلیںتو آپ کو روحانی جسمانی اور مالی ترقی حاصل ہوگی ۔ یاد رہے کہ رجب کے مہینے کا احترام کرنے کا قرآن پاک میں ذکر موجود ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو ان مہینوں میں شامل فرمایا ہے جو کہ محترم ہے اس مہینہ کے احترام میں چاہیے کہ اپنے آپ کو گن اہوں سے دور رکھیں اور نیک اعمال کی پابندی کی جائے انسان کمزور ہے اس سے کسی نہ کسی درجے میں کوتاہیاں ہوتی رہتی ہے ۔ اس لیے چاہیے استغفار کی کثرت کی جائے تاکہ اللہ تعالیٰ گن اہوں کی بخشش فرما دے ۔ آج کا جو وظیفہ بتائیں گے

کہ یہ دراصل روزانہ کے اعمال ہیں ان کو روزانہ تین مرتبہ کرنا ہوگا صبح دوپہر اور شا م اب آپ نے تین مرتبہ تیسرا کلمہ سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم پڑھنا ہے اور تین ہی مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنی ہے ۔تین مرتبہ آپ نے استغفراللہ الذی لاالہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ یہ وظیفہ آپ نے روزانہ تین وقت کرنا اور اس کی پابندی کرنی ہے اس کے ساتھ روزانہ چار رکعت نماز صلوۃ تہجد لازمی پڑھنا ہے اس میں تھوڑی سے مشقت ہے لیکن اگر انسان چاہے او رمسمم ارادہ کردے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کو سامنے رکھے تو اس کیلئے کوئی مشکل نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *