یہ چیزیں استعمال کریں اور ہاتھ پاؤں اور جسم کے تمام ناپسندیدہ اور بدصورت موہکوں سے جان چھڑائیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مسے اور موہکے ختم کرنے کیلئے میری دادی مرحومہ نے ایک ٹوٹکہ بتایا تھا جو میری والدہ کے ذریعے مجھ تک پہنچا۔ نہایت آسان‘ مجرب اور آزمایا ہوا ٹوٹکہ ہے۔ کسی پان فروش سے پان کے ڈنٹھل اور تھوڑا سا (پان پر لگانے والا) چونا لے لیں۔ ڈنٹھل کو چونے کے ساتھ اتنا مسلیں کہ ڈنٹھل سے پانی نکلنے لگے۔ اب اس چونا لگے ڈنٹھل کو مسے یاموہکے پر لگادیں۔ چند گھنٹوں یا رات بھر لگادینے کے بعد اس کو اتار کر دھولیں۔ تھوڑا عرصہ اس پر عمل کریں۔ مسے اور موہکے آہستہ آہستہ خشک ہوکر جَھڑ جائیں گے اور کوئی نشان بھی نہیں چھوڑیں گے۔ نوٹ: پان اور چونے پر مشتمل یہ ڈنٹھل جلد پر آسانی سے ٹھہرتا نہیں ہے۔ اس کیلئے اس پر سنی پلاسٹ لگالیں یا پھر کپڑے سے باندھ لیں۔

اس ٹوٹکے کو لاکھوں قارئین نے عبقری فیس بک پرپسند کیا اور اس ٹوٹکے کے علاوہ اپنے تجربات کمٹنس میں شیئر کیے ۔ تمام کمنٹس قارئین عبقری کے نام:۔ ٭موہکوں کیلئےایک آزمایا ہوا عمل یہ بھی ہے کہ جب نئے چاند کی پہلی اتواراورجمعرات آئے تو چاند کو دیکھتے ہوئے ایک ہاتھ کی مٹھی میں ریت یا مٹی لے کرجہاں موہکے ہوںاس جگہ پر چند منٹ رگڑیںجس طرح صابن سے ہاتھ رگڑتےہیں۔یہ عمل ایک ہی بار کرنے سے موہکے ختم ہو جاتےہیں،اس سے کوئی درد یا زخم وغیرہ نہیں ہوتا‘ یہ ایک تہہ کی طرح اتر جاتےہیں۔یہ میرا آزمودہ ہے!(زرقا عابد، انگلینڈ)

٭سب سے آسان ٹوٹکہ !ایک دھاگہ لیں ،بسم اللہ پڑھ کر مسے کو کس کے باندھ دیں،ذرا زیادہ کس کر باندھنا ہے ۔دو تین گرہ لگا دیں۔ایک دو دن میں موہکہ سوکھ کرخود ہی جھر جائے گا۔نہایت آزمودہ ہے۔اصل میں اس کی جڑیں ہوتی ہیں‘ جب ہم دھاگہ باندھ دیتےہیں تو اس میں خون کی گردش رک جاتی ہے اور یہ سوکھ کر جھڑ جاتا ہے۔اس میں دھاگہ باندھنے کی تھوڑی سی وضاحت کردیتی ہوں تاکہ قارئین کو سمجھنے میں آسانی ہو۔موہکہ کیونکہ چھوٹا ہوتا ہےاس لیے دھاگے کو پہلے سے گرہ دیں ،مگر پورا نہ کسیں ،چھوٹا سا دائرہ رکھیں اس دائرے کو موہکے پر رکھ کرپھر گرہ کو کس دیں،دو تین گرہ لگا دیں باقی دھاگہ کاٹ دیں۔جتنا کس کے باندھیں گے اتنا جلد ٹھیک ہو گا۔(عائشہ ساجد،کراچی)

٭ ایک محلول ملتا ہے جس کا نامDuofilmصرف دو تین دن لگانے سے ہی مسے غائب ہو جاتے ہیں۔میں نے خود استعمال کیا ہے۔ یہاں یو اے ای میں 20 درہم کا ہے۔(محمد عمران ،متحدہ عرب امارات)٭ میٹھا سوڈا لگا کر رات کوپٹی باندھ دیں ۔ایک دو دن میں ہی موہکے اور مسے غائب ہو جائیں گے۔(طاہر محمود،دبئی)٭ صرف عام نمک موہکوں پر رگڑ لیں موہکے ختم ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ اگر کوئی ایک موہکہ کاٹ کر کچھ خون نکال کر اوپر نمک لگا دیں تو تمام موہکوں کاخاتمہ ہو جائے گا۔(نوازش علی خان،اٹک)

٭ سورۂ مزمل روزانہ ایک بار کسی بھی نماز کے بعد پڑھیں انشاء اللہ موہکے ختم ہو جائیں گے۔(مراد خان، جام شورو)

٭ یہ میرا آزمودہ ٹوٹکہ ہے آپ بھی آزما کر دیکھیں۔ اتوارکے دن موہکے کو تھوڑا سا زخمی کر کے اس پر نمک ڈالو۔ ان شا ء اللہ تیسری اتوا ر کی نوبت نہیں آئے گی، موہکہ غائب ہو جائے گا۔(بخت زامن باچا،سعودیہ عرب)٭ان کا بہترین حل ہومیوپیتھک کی تھوجا(Thuja ) دوائی استعمال کریں 200 یا 30 کی خوراک میں۔ اگر موہکے کم ہیں تو 30اور اگر زیادہ ہیں تو 200۔ روز کی ایک خوراک۔ گارنٹی کے ساتھ کہہ رہا ہوں، مجھے بھی موہکے تھے میں نے یہ دوائی استعمال کی اس سے سب ٹھیک ہو گیا۔(نعیم ملک، ملتان)

٭آک دودھ والا ایک پودا ہے اس کا رس موہکوں پر لگانے سے موہکے دو تین دن میں ختم ہو جاتےہیں ۔یہ موہکے ختم کرنے کا بہترین علاج ہے میں نے خود آزمایا ہوا ہے۔ (محمد طارق اعوان،حیدرآباد سندھ)٭ اس کا آسان حل یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ آیت کریمہ مرتبہ پڑھیں ۔(محمد صادق،پشاور)٭موہکوں کے علاج کیلئے یہ آزمائی ہوئی بات ہے!جس کو موہکے بنےہیں وہ ایک نئی جھاڑو خرید کراس سے مسجدکی صفائی کر ے اوراللہ تعالیٰ سےدعا کرے۔ جھاڑو کو مسجد میں ہی رکھ دے۔ ان شاء اللہ موہکے بہت جلد ختم ہو جائیں گے۔ (حیدر خان)٭موہکوں سے نجات کی نیت سے مسجد میں جھاڑو پھیرنا یہ عمل سوفیصد درست ہے میں نے تین لوگوں پر یہ آزمایا ہے۔ (مامون محمد)٭بارش کے پانی میں آیت الکرسی پڑھ کر ہاتھ دھوئیے۔ ہاتھوں سے موہکے ختم ہوجائیں گے۔ آزمایا ہوا عمل ہے۔ (ا۔ ع،گلگت)٭ٹاٹری کو پانی میں گھول کر دن میں دو تین بار لگائیں ۔5 دن میں موہکے ختم ہوجائیں گے،ان شا ءا للہ۔(آمنہ ملک، لاہور)٭میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں، ہومیوپیتھک کی دوائی تھوجا200(Thuja) روزانہ دس قطرے تھوڑے سے پانی میں ڈال کر پئیں۔ ان شاء اللہ موہکے ختم ہوجائیں گے۔ (عتیق زمان،لیہ)٭چکنائی والے کھانے چھوڑ دیں 5 دنوں میں موہکے اور مسوں وغیرہ سے نجات مل جائے گی۔ یہ دوائی کے بغیر موہکوں کا لاجواب علاج ہے۔ (بلال ارشد،فیصل آباد)٭ہومیوپیتھک کی دوائی ’’وارٹس (Warts)‘‘ لگائیں ان شاء اللہ کچھ دنوں میں موہکوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔ (محمد عقیل انور)٭ہمارا بارہا کا آزمودہ ہے کہ نیا جھاڑو لےکر مسجد جائیں اور پانچ، سات منٹ مسجد میں جھاڑو پھیریں اور اس جھاڑو کو مسجد میں ہی رکھ آئیں۔ اس سے موہکے وغیرہ ختم ہوجاتے ہیں۔٭میرے چہرے پر بہت زیادہ موہکے تھے میں نے ہومیوپیتھک کی یہ دوائی استعمال کی اس سےموہکوں کا جڑ سے خاتمہ ہو گیا اور اللہ کے فضل سے کوئی نشان تک بھی باقی نہیں رہا۔ اس دوائی کے استعمال کے ساتھ ساتھ نماز کی بھی پابندی کریں اور یقین سے دعا بھی کریں ان شاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ھوالشافی: مارٹس کے(MARTS_K) اور تھوجا30(Thuja )۔طریقہ استعمال: تھوڑے سے پانی میں ان دونوں ادویات کے20،20 قطرے ڈال کر پینے ہیں۔ دن میں تین ٹائم پئیں۔ ایک ماہ تک اس کو جاری رکھیں۔ (رانا عاطف یونس، لاہور)

٭میڈیکل کی دنیا میں ڈیواٹس (DEWATS) کو مسوں پر لگالیں۔ دو دن میں مسے جھر جائیں گے۔(نوشادہ گل،پشاور)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *