بیٹے کی موت کے بعد ساس نے بہوکو پڑھا کردوبارہ شادی کرا دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست رجھستان کی ساس نے بہو کیساتھ محبت کی نئی مثال قائم کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کملا دیوی کے چھوٹا بیٹا 2016ء میں ڈاکٹری کی تعلیم کیلئے کرغزستان گیا اور وہاں اس کی موت واقع ہو گئی ۔ بیٹے کے مرنے کے بعد ساس کملا نے اپنی بہو کو میکے بھیجنے کی بجائے اسے اپنے ساتھ رکھا اور مزید تعلیم دلوائی ، کملا دیوی کی بہو پڑھ کر بطور لیکچرار بھرتی ہو گئیں ۔ پانچ سال قبل بیٹے کی موت کے بعد کملا نے اپنی بہو کی دوبارہ شادی کروا کر رخصت کر دیا ۔
اس موقع پر کہنا تھاکہ میں نے آج بہو کو نہیں بلکہ اپنی بیٹی کو بیاہ کر رخصت کیا ہے۔ دوسری جانب بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر الوار میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیرج نامی نوجوان کی بارات گھر سے دلہن لینے نکل رہی تھی اور ہر طرف خوشی کا سماں تھا، ڈھول کی تھاپ پر دُلہا کی ماں سمیت سب ہی بھنگڑے ڈال رہے تھے کہ ناچتی گاتی ماں اچانک چکر کھا کر گرپڑی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 55 سالہ خاتون ہلکا پھلکا ڈانس کرتے ہوئے اچانک ہی گر پڑتی ہیں جس کے بعد بارات میں شامل لوگ فوری انہیں سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔خاتون کے گرنے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا۔خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کی بارات لے جانے کی خوشی میں بمشکل چند سیکنڈز ہی ڈانس کیا ہوگا۔اہلخانہ کا کہنا تھاکہ خاتون دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور دوائیاں لے رہی تھیں۔
Leave a Reply