سبزچائے کے فوائد توبہت سنے ہونگے لیکن اس کا انتہائی تشویشناک نقصان بھی ہے، ماہرین نےخبر دار کردیا گیا

سبزچائے یوں تو ویسے ہی بے پناہ فوائد کی حامل ہے لیکن جدید تحقیق سے اس کے بے تحاشا نقصانات بھی سامنے آئے ہیں جس نے آج تک لوگ واقف ہی نہیں تھے۔سبز چائے کے فوائد تو بے شمار ہیں لیکن اگر اس کا بے دریغ استعمال کیا جائے تو وہ نقصان دہ بھی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے کے ٹی بیگز کو گیلا کرکے آنکھوں پر رکھا جائے تو آنکھوں کی سوجن میں سکون ملتا ہے لیکن

سبز چائے میں بھی عام چائے کی طرح کیفین پایا جاتا ہے اور اگر اس کا استعمال حد سے زیادہ کیا جائے تو انسانی صحت پر خراب اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سبز چائے میں ایلومینیم پایا جاتا ہے جو اعصابی بیماریوں کا موجب بنتا ہے جبکہ زیادہ سبز چائے نوش کرنے والوں کی ڈھڑکن قلب اکثر تیز رہتی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی ڈھڑکن تیز ہونے کے باعث اکثر اوقات بلڈ پریشر میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔سبز چائے کا کثرت سے استعمال گھبراہٹ، سستی، کمزوری، سردرد اور بھوک کی کمی کا بھی باعث بنتا ہے جبکہ اس سے معدے میں تیزابیت اور گرمی بڑھ جاتی ہے۔ماہرین نے سبز چائے کے زیادہ استعمال سے متعلق کہا ہے کہ اس کے بے تحاشا استعمال سے قبض کی شکایت بھی ہوسکتی ہے کیونکہ

اس سے رطوبیش خشک ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات قے اور متلی بھی ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق خالی پیٹ سبز چائے پینے سے جگر کی بیماری ہوسکتی ہے۔سبز چائے کی افادیت کے بارے میں آپ اچھی طرح جانتے ہوں گے . کئی ماہرین کے نزدیک اس کے استعمال سے پراسٹیٹ کینسراور کو لیسٹرول کم ہوتا ہے .جو لوگ کافی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ سبز چائے کو ایک بہترین متبادل سمجھتے ہوئے اس کا استعمال شروع کردیتے ہیں. کچھ کیسز میں یہ ذہنی تنا کو کم کرنے میں بھی کافی مددگار رہی ہے، لیکن بعض حالات میں یہ کسی بھی طور پر انسانوں کے لئے فائدہ مند نہیں ہے.کچھ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر سبز چائے کا استعمال کیا جائے تو یہ ہائپر ٹینشن کی ادویات استعمال کرنے والے افراد کے لئے بہتر نہیں ہے.ان کا کہنا ہے کہ

سبز چائے میں tanninپایا جاتا ہے جو سبزیوں اور پھلوں میں موجود آئرن کو انسانی جسم میں جذب نہیں ہونے دیتا. جاپان کے تحقیقاتی ادارے فوکوشیما میڈیکل سکول کا کہنا ہے کہ مسلسل سبز چائے پینے والے افراد میں سبز چائے نے فلو کی ادویات کی افادیت کو کم کردیا.تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سبز چائے لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے قبل آپ کو چاہیے کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *