میٹھے مشروبات کے سنگین نقصانات، ماہرین نے خبردار کردیا!شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں
امریکی طبی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ میٹھے مشروبات پینے کی عادت سے سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں، بچوں کا حافظہ کمزور اور سیکھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوسکتی ہے۔ہم میں سے اکثر لوگ میٹھے مشروبات کے شوقین ہوتے ہیں اور بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں، اس حوالے سے سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ مشروبات جتنے ذائقے دار ہوتے ہیں اتنے ہی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔
تحقیق کے دوران بچوں میں ان کے خطرناک اثرات کو ریکارڈکیا گیا۔امریکی جامعات جورجیا اور ساؤتھ کیلی فورنیا کی مشترکہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میٹھے مشروبات بچوں کے حافظے اور ان کے سیکھنے کی صلاحیتوں کو کمزور کرتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج ‘سائنس ڈیلی’ ویب سائٹ پر شایع ہوئے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس ریسرچ کے دوران میٹھے مشروبات کا تجربہ چوہوں پر کیا گیا، جن چوہوں کو بچپن میں روزانہ شکر ملا پانی دیا گیا، بڑے ہونے کے بعد ان میں حافظے کے مسائل نمودار ہوئے۔ یہی صورت حال انسان میں بھی ہوسکتی ہے۔ماہرین نے امید دلائی کہ بچپن میں کثرت سے پیے گئے مشروبات کے نقصانات کو صحت مند طرز زندگی سے زائل کیا جاسکتا ہے۔ لوگوں کے لیے اچھی غذاؤں کا استعمال اور چہل قدمی نہایت ضروری ہے۔اس سے قبل ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ شکر دماغ کے عمل کے نظام پر منشیات کی مانند اثر انداز ہوتی ہے۔
Leave a Reply