”دل کے درد اور ہارٹ اٹیک کا بہترین علاج“

دل کے بہت سے مسائل جیسا کہ عارضہ قلب یا انجائنا سینے میں درد کا سبب ہو سکتے ہیں۔ لیکن امراض کے دل کے باعث ہونے والا درد دیگر دردوں سے مختلف ہوتا ہے لہذا یہ پتہ لگانا قدرے آسان ہے۔ ہارٹ اٹیک کا درد دراصل سینے پر پریشر یا دباو کی طرح محسوس ہوتا ہے اور یہ بائیں بازو، جبڑے اور گردن میں بھی جاتا ہے۔ انسان کا سانس بھی اکھڑنے لگتا ہے اور یہ درد تقریبا 15 منٹ تک ہوتا رہتا ہے۔ اگر کبھی بھی کسی کو ایسی علامات ظاہر ہوں تو اسے فورا طبی امداد حاصل کرنی چاہیے۔ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں میں ایک بھاری تعداد سینے کے درد کے شکار افراد کی ہوتی ہے۔ ایک انتہائی عام علالت ہونے کے باوجود بھی سینے کے درد کے ذیادہ تر کیسز خطرناک نوعیت کے نہیں ہوتے لیکن پھر بھی ڈاکٹر سے مشاورت انتہائی ضروری ہے۔ چونکہ سینے میں درد بہت ساری بیماریوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے لہذا اس کی تشخیص تھوڑا مشکل کام ہے۔

سینے کا درد محض انزائیٹی سے لیکر ہارٹ اٹیک تک کسی بھی وجہ سے ہو سکتا ہے۔نظام انہظام کے چند مسائل جیسا کہ ہارٹ برن اور ایسڈ ریفلکس بھی سینے میں درد کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ ذیادہ خطرناک نہیں ہوتے اور عموما کچھ دیر میں ٹھیک ہو جاتے ہیں اور زیادہ تر کوئی گرم چیز کھانے کے بعد انسان ان کا شکار ہوتا ہے۔ ذیادہ خطرناک مسائل میں پتے یا لبلبے میں پتھری شامل ہیں جن میں انسان مستقل طور پر سینے میں درد محسوس کرتا ہے لہذا اگر آپ کو سینے میں درد کا مسئلہ ایک ہفتے سے زیادہ دیر سے ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔اس کائنات کے اندر جتنی بیماریاں ہیں اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے ہر بیماری کی شفاء نازل فرمائی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ جو شفاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے چیزوں کے اندر رکھی ہے ہم وہاں تک اپنی رسائی حاصل کرتے ہیں آج ہر شخص اپنی بیماریوں کے لئے اپنی تکالیف کے لئے ڈاکٹروں کی طرف رجوع کرتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ لوگ سب سے زیادہ ہمارے خیر خواہ ہیں اور یہ لوگ سب سے زیادہ ہماری طبیعت کو ہماری باڈی کو فیزیکلی بھی جانتے ہیں اور ہمارے بدن کے اندر جتنے سسٹمز ہیں ان کو بھی جانتے ہیں ان کی ایناٹمی کو ان کی فیزیالوجی کو ان کی پیتھالوجی کو بھی یہ لوگ سمجھتے ہیں

اور یہ لوگ سب سے زیادہ ہمارے بدن کے جاننے والے ہیں ان کے پاس بہت انفارمیشن ہے بہت نالج ہے اور یہ لوگ سب سے زیادہ ہماری صحت کے جاننے والے ہیں ۔ اسی وجہ سے آج ہر انسان ان ڈاکٹروں کے اوپر یقین کرتا ہے اور اپنی تکالیف کو پریشانیوں کو اپنی بیماریوں کو اپنے غموں کو اپنے رنجوں کو دور کرنے کے لئے ان کے پاس آتا ہے مگر کیا جن کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے یہ علم دیا تھا انہوں نے آج ان ساری چیزوں کو جو انسانیت کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو معمور کرنا تھا وقف کرنا تھا آج انہوں نے ایسی چیزوں کا انتخاب کر دیا کہ جس کے اندر بظاہر فوائد لگتے ہیں حقیقت میں جن چیزوں کو میڈیسن کی صورت میں کیمیکل کی صورت میں ٹیبلیٹ کی صورت میں انجیکشن کی صورت میں سیرپ کی صورت میں اور اس کے علاوہ جتنے بھی طریقے ہیں ان دوائیوں کو استعمال کرنے کے جو ہم اپنے بدن میں داخل کررہے ہیں یہ ساری چیزیں وقتی طور پر بظاہر ہماری تکالیف کو بیماریوں کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں مگر حقیقت میں یہ ساری چیزیں ایک چیز کو ٹھیک کررہی ہوتی ہیں اور دوسری چیز کو بیمار کررہی ہوتے ہیں ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *