مسلسل 3دن بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ دسمبر کے اختتام پر اور نئے سال کے پہلے مہینے جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں بارش کی نوید سنادی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہوائوں نے لاہور کا رخ کردیا ہے جبکہ بارش برسانے والے بادش ان ہوائوں کے تعاقب میں شہر کی جانب رواں دواں ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ اتوار، پیر اور منگل کے روز شہر میں بارش کا امکان ہے جبکہ دوسری طرف
شہر سے فضائی آلودگی کے بادل نہ چھٹ سکے جسکے نتیجے میں گزشتہ روز بھی شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح مجموعی طور پر 413 ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث باغات کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں برقرار رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply