شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بڑا فیصلہ! کونسا ’شو‘ شروع کرنے جا رہے ہیں؟ یہ پروگرام کہاں نشر ہوگا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کی پسندیدہ جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا جلد نئے روپ میں منظر عام پر آ رہے ہیں جی ہاں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جلد ہی پاکستانی سٹریمنگ سروس اردو فلکس کے ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

سٹریمنگ سروس اردو فلکس کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ایک پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ایتھلیٹ جوڑی کی یہ پریس کانفرنس ان کے اردو فلیکس کے ساتھ نئے پراجیکٹ ’دی شعیب اینڈ ثانیہ شو‘ کے لیے کی گئی تھی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے اردو فلکس کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ثانیہ اور شعیب نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ اب انہیں کھیل کے میدانوں کے علاوہ سکرین پر بھی پرفارم کرتے دیکھا جا سکے گا۔ تاہم ثانیہ اور شعیب نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ اردو فلکس کے لیے کس طرح کا پراجیکٹ کرنے جا رہے ہیں۔ دونوں میاں بیوی نے اپنے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے 5 دسمبر تک انتظار کرنے کا کہا تھا۔ دوسری جانب پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد دیا گیا بیان سائرہ بانو کو مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد دینے والا بیان مہنگا پڑ گیا۔اجلاس کے بعد صحافی نے ان سے سوال کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا پالیسی آئی ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ”سونے سے پہلے کنڈی لگا کر رکھیں، کُھلے برتن ڈھانپ کر رکھیں، رات کو ہیٹر بند کر دیں، بجلی کی چیزوں کو پاتھ مت لگائیں اور دوائیاں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں”۔ جس پر صحافی بھی حیران ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *